ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ہر نئی فلم کے ساتھ باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنانے والے عامر خان کو بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ شو ’’فلم فیئرایوارڈ‘‘ میں’’دنگل‘‘ میں ادکاری کے زبردست جوہر دکھانے پر بہترین اداکار کی کٹیگری میں نامزد کیا ہے، بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ سے جب ایوارڈ شو میں شرکت سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں جب کہ فلم ’’دنگل‘‘ پر عوام کی پذیرائی اور پیار میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے مجھے اس کے علاوہ کسی دوسرے ایوارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔عامر خان نے ’’دنگل‘‘ کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی بھی باکس آفس کی فکر نہیں ہوتی اور دنگل کے حوالے سے بھی میرے ذہن میں نہیں تھا کہ وہ اس قسم کا ریکارڈ بنا پائے گی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہوگی کہ دنگل کو کسی اور زبان میں بھی بنا کر ریلیز کیا جائے
بریکنگ نیوز
- 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
- سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
- گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
- ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
- دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
- مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
- آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
- ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
- عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
- دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
- پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
- محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
- بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
- روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
- ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
- کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
- نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
- مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
- پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
