تازہ تر ین

یوکرین نے پکڑے گئے روسی فوجیوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کی انٹیلی جنس نے ہفتے میں دوسری بار جنگ کے دوران پکڑے گئے روسی فوجی اہلکاروں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو بارہ روز ہوچکے ہیں جس کے دوران روس یوکرین کے دو شہروں پر قابض بھی ہوچکا ہے اور مسلسل بمباری کر رہا ہے۔
یوکرین نے بھی بھرپور مزاحمت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے 12 ہزار فوجی کو ہلاک اور درجنوں کو زندہ گرفتار کیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
یوکرینی فوج نے اپنے دعوؤں کو درست ثابت کرنے کے لیے پریس کانفرنس بلائی جس میں جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے 10 روسی فوجیوں کو پیش کیا گیا۔
روسی فوجیوں کو اس طرح لایا گیا کہ ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور وہ ایک دوسرے کے کندھے پر دونوں ہاتھ رکھ کر ایک قطار میں چل رہے تھے۔
میڈیا کے سامنے لاکر فوجیوں کی آنکھوں سے پٹی اتار دی گئی۔ تمام فوجی نوجوان تھے اور وردی پہنے ہوئے تھے جن میں کچھ شدید گھبرائے ہوئے تھے۔
ایک ہفتے میں یہ دوسری بار ہے جب یوکرین نے تحویل میں لیے گئے روسی فوجیوں کی میڈیا کے سامنے شناختی پریڈ کروائی جس کا مقصد یہ باور بھی کرانا تھا کہ جنگی قیدیوں کے ساتھ عالمی قوانین کے مطابق برتاؤ کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain