Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان آئیں مقابلہ کریں اور بتائیں کہ غدار کون ہے، علیم خان

    By Khabrain Newsاپریل 4, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان نے چیلنچ کرتے ہوئے عمران خان کو کہا ہے کہ وہ آئیں مقابلہ کریں اور بتائیں کہ غدار کون ہے۔
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کے لئے بہت قربیاں دیں، شروع میں تو پنجاب کے ہرجلسے کے لئے مجھ سے پیسے لئے جاتے رہے، عمران خان وہ شخص سامنے لے آئیں جس نے مجھ سے آدھی بھی قربانی دی ہو، میں نے 25 جولائی کو حلف اٹھایا اور اس کے بعد 15 دن کے اندر 4 بار نیب کے دفتر بلایا گیا، جب کہ اس سے پہلے میں نیب کا دفتر بھی نہیں دیکھا تھا، چوتھی بار جب میں دفتر گیا تو ٹی وی پر چل رہا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، تو سمجھ آئی کہ وجہ یہ تھی، میں ڈی جی نیب سے کہا کہ اب تو وزیراعلیٰ نامزد ہوگیا مجھے چھوڑ دیں، اور وہی ہوا کہ اس کے بعد 6 ماہ تک مجھے نہین بلایا گیا، 6 ماہ پھر ایک خبر چلی کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، اور ایک بار پھر مجھے نیب دفتر طلب کرلیا گیا۔
    علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھے بتائیں میں نے کون سی کرپشن کی تھی، عوام کے سامنے لایا جائے کہ علیم خان نے یہ مراعات لیں، عمران خان باہر نکلیں اور میرے ساتھ بیٹھ کر مقابلہ کرلیں، عوام کے سامنے حقائق رکھتے ہیں، اگر میں جھوٹا ثابت ہوا تو خود کو گولی مار دوں گا، اور اگر عمران خان جھوٹے ثابت ہوں تو یہی کام وہ کریں، باہر نکلیں اور بتائیں کہ عثمان بزدار نے کس طرح کرپشن کی، لاکھوں روپے لے کر ڈی سی لگائے جاتے رہے اور آپ کو سب پتہ تھا، میں نے خود جاکر بتایا تھا، فرح کون تھی عمران خان عوام کو بتائیں، فرح خان ہر ٹھیکے میں شامل تھی اور کرپشن کے پیسے کس کو بھیجتی تھی سب پتہ ہے، وہ اور اس کا شوہر تو پاکستان سے بھاگ گئے ہیں، عمران خان بتائیں کہ وہ کون تھی۔
    منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے 183 ارکان ہیں اور عمران خان کو ایک بندہ نہیں ملا جو وزیراعلی بننے کا اہل ہو، چوہدری پرویز الہیٰ وہی ہیں جن کو آپ ڈاکو کہتے تھے، اب نیا پاکستان پرویزالہیٰ بنائیں گے، افسوس ہے آپ پر اور پی ٹی آئی کے کارکنان پر، آپ کہتے ہیں پرویز الہیٰ کو جو ووٹ نہ ڈالے وہ غدار ہوگیا، تو چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کو بھی غدار کہہ کر دکھائیں جو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بینچز پر بیٹھے تھے، میں سلام پیش کرتا ہوں اس شخص کو جو علی الاعلان آپ کے مخالف گیا کیوں کہ وہ عظیم باپ کا عظیم بیٹا ہے، اور آپ تو وہ ہیں جو پرویز الہیٰ کو ڈاکو ڈاکو کہتے رہے۔
    علیم خان نے کہا کہ ایک تصویر دکھا کر کہا جارہا ہے کہ علیم خان امریکن ایمبسڈر سے ملا، تو میرا جواب ہے کہ میں توعمران خان کے گھر میں تھا جب امریکی ایمبسڈر سے ملا، مجھ سے تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ایمبیسڈر بھی ملتے ہیں، آپ جب حزب اختلاف میں تھے تو کیا آپ امریکن ایمبیسڈر سے نہیں ملے، میں نے آپ کے سارے پیغامات اپنے موبائل میں محفوظ رکھے ہوئے ہیں، میں پوری قوم کو بتاؤں گا کہ آپ وزیراعلیٰ کے بارے میں کیا کہتے رہے ہیں اور کرپشن کا پتہ ہونے کے باوجود آپ کا کیا کہنا تھا، آپ چوہدریوں کے بارے میں کیا کہتے رہے وہ بھی میرے پاس ثبوت موجود ہے۔ مجھے غدار کہا جارہا ہے، آپ کے ساتھ جو ہے وہ محب وطن اور باقی سب غدار، آپ پاکستان کے مامے چاچے ہیں کہ جس کو چاہیں غدار بنادیں، آپ نے جہانگیر ترین کی بیٹیوں پر بھی الزامات لگائے، آپ کو کون سے لوگ چاہئے جو آپ کی مانتے رہیں اور نیچے لگے رہیں، میں وہ نہیں ہوں میں بولوں گا، آپ نے واضح شکست دیکھتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کردیں اگر اسمبلیاں تحلیل کرنی تھیں تو پہلے کردیتے، آپ کیا سمجھ رہے ہیں کہ عوام آپ کے ساتھ ہیں تو یہ غلط فہمی ہے، میں آپ کجی حقیقت پوری قوم کو بتاؤں گا، اور بتاؤں گا کہ آپ کی شخصیت کیا ہے اور آپ کتنے مخلص ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.