تازہ تر ین

آصف سے بہتر باولر کا سامنا نہیں کیا

لندن (آن لائن)انگلینڈ کے سابق اسٹار بلے باز کیون پیٹرسن نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی فاسٹ باو¿لر محمد آصفکو سب سے بہترین فاسٹ باو¿لر قرار دیا ہے۔ مقامی ریڈیو سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے جس بہترین باو¿لر کا سامنا کیا۔ وہ محمد آصف ہیں، پاکستانی فاسٹ باو¿لر جو اسپاٹ فکسنگ کا شکار ہوئے۔کیون پیٹرسن نے کہا کہ آصف کو پسند کرنا کچھ غلط نہیں کیونکہ انہوں نے دنیا کے متعدد بڑے بلے بازوں کو پریشان کیا۔مایہ ناز انگلش بلے باز کو 13-2014 میں آسٹریلیاکے خلاف 5-0 سے کلین سوئپ کے بعد اس وقت انگلش ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا جب وہ انگلینڈ کی جانب سے تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے لیکن ان پر انگلش ٹیم کے دروازے بند کر دیے گئے اور وہ دنیا بھر میں محض لیگ میچ کھیلنے تک محدود ہیں۔104 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ اب تک جس مشکل ترتین باو¿لر کا سامنا کیا وہ محمد آصفہیں اور وہ بیٹسمین کو ایسا محسوس کرنے پر مجبور کرتے تھے جیسے گیند وکٹ پر پڑنے کے بعد مختلف سمتوں میں جانے والی ہے۔انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا کہ میں زچھی فارم میں لیکن جب میں نے ان کا سامنا کیا تو دو ہفتوں بعد میں فارم میں نہیں تھا۔2006 میں آصف نے اوول ٹیسٹ میچ میں کیون پیٹرسن کو گولڈن ڈک پر آﺅٹ کیا تھا اور عمدہ باو¿لنگ سے پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا تھا لیکن یہ میچ فورفیٹ ہو گیا تھا۔اس کے بعد دائیں ہاتھ کے فاسٹ باو¿لر نے انگلینڈ کے سابق کپتان کو چار مرتبہ مزید آﺅٹ کیا لیکن وہ ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک مرتبہ مزید ایسا کر سکے جب انہوں نے 2010 کے دورہ انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لی تھیں۔لیکن مختلف تنازعات کی زد میں رہنے والے آصف کے کیریئر پر اصل ضرب اس وقت لگی جب 2010 میں دورہ انگلینڈ کے موقع پر اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ان سمیت محمد عامر اور اس وقت کے کپتان سلمان بٹ پر پابندی لگا دی گئی اور وہ پانچ سال تک کرکٹ کے میدانوں کا رخ تک نہ کر سکے۔گزشتہ سال پابندی ہٹنے کے بعد سے 34 سالہ فاسٹ باو¿لر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر فارم کی بحالی میں مصروف ہیں۔#/s#ث


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain