انڈیانا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست انڈیانا میں ڈونٹ کی دکان نے ایک ہی دن میں 8,558 ڈونٹس فروخت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروالیا۔
اینگولا میں ٹامز ڈونٹس نامی دکان نے اپنے بزنس سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اسٹور کے مالک نے بتایا کہ جب وہ صبح 4 بجے سٹور پر پہنچا تو صارفین نے ڈونٹس خریدنے کے لیے قطاریں لگانا شروع کر دی تھیں۔
گنیز ادارے کی جانب سے متعین کردہ جج اسٹور میں عالمی ریکارڈ کی تصدیق کیلئے موجود تھا جب دکان نے گنیز کے مقرر کردہ 1,700 کے ہدف سے بھی تجاوز کرلیا اور 8,558 ڈونٹس فروخت کردیے۔
ٹوڈ سیلر جو ٹام ڈونٹس کے بانی ٹام سیلر کے بیٹے اور اب اسٹور کے مالک ہیں، نے کہا کہ اسٹور عالمی ریکارڈ کیلئے صبح 8 بجے تک گینز کے مقرر کردہ ہدف تک پہنچ گیا تھا۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
