تازہ تر ین

فیصل آباد: آٹا چکی مالکان کو گندم کے سرکاری کوٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں محکمہ خوراک کی جانب سے آٹا چکی مالکان کو گندم کے سرکاری کوٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی جس سے دیسی آٹے کی قیمت 90 روپے کلو گرام تک جاپہنچی ہے۔
فیصل آباد میں محکمہ خوراک حکام نے آٹا چکی مالکان کا گندم کا سرکاری کوٹہ مکمل طور پر بند کر دیا، سرکاری کوٹہ میسر نہ آنے پر چکی مالکان مارکیٹوں سے 2800 روپے فی من گندم کی مہنگے داموں خریداری پر مجبور ہیں جس سے دیسی آٹے کی قیمت بھی 90 روپے فی کلو گرام تک پہنچ چکی ہے، قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف عام آدمی کو آٹے کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ کوٹے کی عدم دستیابی پر چکی مالکان بھی مسائل کا شکار ہیں۔
فوری طور پر کوٹہ بحال نہ ہونے کی صورت میں چکی مالکان کی جانب محکمہ خوراک کے دفتر کے گھیراو کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ چکی مالکان کہتے ہیں اگر حکومت انہیں گندم کا کوٹہ جاری کرے تو وہ سبسڈائزڈ ریٹ پر آٹے کی فروخت کیلئے بھی تیار ہیں جس سے شہریوں کو بھی سہولت میسر آسکے گی۔
معاملے پر ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی پالیسی کے تحت آٹا چکی مالکان کا کوٹہ بند کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain