راولپنڈی: (ویب ڈیسک) دورہ سری لنکا کی تیاریوں میں کپتان بابر اعظم بطور آل رؤانڈر ابھر کر سامنے آ گئے، پریکٹس میچ میں 134 رنز بنائے ساتھ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے سلسلہ میں پریکٹس میچ کے دوران کپتان بابر اعظم نے 134 رنز بنا کر بھی آؤٹ نہ ہوئے جبکہ حیران کن طور پر مکمل بولر کے طور پر بھی ان ایکشن ہوئے، 9 اوور کیے، 2 میڈن، 34 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں۔
آؤٹ آف فارم فواد عالم نے 75 رنز کے ساتھ کم بیک کا عندیہ دے دیا، تربیتی کیمپ میں آج آرام کا دن ہے، جمعرات سے دوسرا وارم میچ شیڈول ہے۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہو گا، 11 تاریخ سے پریکٹس میچ شروع ہو گا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 16 جولائی سے ہو گا۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
