لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مینٹور نے اپنے بے صبرے پن کا اظہار کردیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈیرن سیمی، جاوید میانداد، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو اس سال اکتوبر میں لاہور میں ہونے والی افتتاحی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے مینٹورز کے طور پر تصدیق کی تھی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 1975-1996 کے درمیان 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے جاوید میانداد لیگ کے مینٹور ہوں گے جب کہ شاہد آفریدی، ڈیرن سیمی اور شعیب ملک ٹیموں کے مینٹورز ہوں گے۔
یہ بھی یاد رہے کہ سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر ستارہ پاکستان سے نوازا گیا تھا۔
پاکستان جونیئر لیگ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر مختصر پیغام میں اپنی بے صبری کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے لکھا کہ میں انتظار نہیں کرسکتا ۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
