Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر نکلنے کیلئے کیا کررہے ہیں؟َ

    By Khabrain Newsجولائی 14, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا، یوکرین جنگ اور دیگر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 20 ارب ڈالرز اپنے فلاحی ادارے کو عطیہ کردیے ہیں۔
    اس بات کا اعلان بل گیٹس نے اپنے ایک بلاگ میں کیا۔
    انہوں نے بتایا کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی صحت، صنفی مساوات اور تعلیم سمیت دیگر مسائل کے لیے ہر سال خرچ کی جانے والی رقم میں 50 فیصد اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
    اب یہ ادارہ 2026 تک ہر سال 6 ارب کی بجائے 9 ارب ڈالرز مختلف فلاحی کاموں کے لیے خرچ کرے گا۔
    خیال رہے کہ بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ نے اپنی دولت کا بڑا حصہ فلاحی ادارے کو عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
    بل گیٹس اور ملینڈا فرنچ گیٹس کی طلاق ہوچکی ہے مگر وہ فلاحی ادارے کے لیے 2 سال تک مل کر کام کریں گے، جس کے بعد ملینڈا فرنچ گیٹس کے پاس مستعفی ہونے کا آپشن ہوگا۔
    لگ بھگ 114 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ بل گیٹس اس وقت دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں مگر وہ اب اس فہرست سے نکلنے کے خواہشمند ہیں۔
    انہوں نے بلاگ میں بتایا کہ ‘میں نیچے آؤں گا اور بتدریج دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر نکل جاؤں گا’۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ‘اپنے وسائل معاشرے تک اس طرح پہنچانا میرا فرض ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے، مجھے توقع ہے کہ دیگر امیر افراد بھی اس تحریک کا حصہ بنیں گے’۔
    بل گیٹس نے کہا کہ وہ اپنی تمام دولت بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو دینے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں وہ اپنی تمام دولت فاؤنڈیشن کے حوالے کردیں گے۔
    ماضی میں وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی دولت ان کے بچوں کو منتقل نہیں ہوگی کیونکہ وہ پہلے ہی کافی بڑا حصہ عطیہ کرچکے ہوں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.