Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی
    • فضائی آلودگی میں لاہور پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
    • 5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ
    • پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع
    • نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
    • لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
    • اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
    • سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
    • لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
    • سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
    • نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
    • آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
    • برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
    • پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
    • لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
    • PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب میں حمزہ شہباز کی جیت، عمران خان نے احتجاج کی کال دیدی

    By Khabrain Newsجولائی 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں۔ حمزہ شہباز شریف کی جیت پر عوام، نوجوان احتجاج کریں اور بتا دیں ڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کریں گے۔
    قوم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے، برطانیہ کا وزیراعظم اگر قانون توڑتا ہے تو اسے استعفی دینا پڑتا ہے، اخلاقیات کی بنیاد پر جمہوریت کھڑی ہوتی ہے، پہلے ہم نے سندھ ہاؤس میں تماشا دیکھا تھا، سندھ ہاؤس میں سب نے دیکھا منڈی لگی، سندھ ہاؤس میں سیاست دانوں کے ریٹ لگے، بھیڑ،بکریوں کی طرح ممبران پارلیمنٹ کی بولیاں لگیں، نامور ڈاکو زرداری 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، زرداری، شریف بیرونی سازش کا حصہ بنے۔ جس طرح سندھ ہاؤس میں منڈی لگی اگر کوئی مہذب معاشرہ ہوتا تو کوئی ایکشن لیا جاتا، راہول گاندھی نے کہا ہمیں پاکستان کے خلاف فوج کی ضرورت نہیں، 25 مئی کوخواتین، بچوں پر ظلم کیا گیا، بچوں، خواتین پر ظلم کے باوجود ہم پرامن رہے۔
    انہوں نے کہا کہ جس طرح 25 مئی کو عوام باہرنکلی ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، عوام بیرونی سازش کے خلاف باہرنکلی، عوام کو بیرونی سازش، دوسرا کرپٹ لوگوں کو اوپر لانے کا غصہ تھا، ڈالر آج 230 روپے تک پہنچ گیا ہے، ان کومہنگائی کی کوئی فکرنہیں آتے ہی 1100 ارب کی چوری معاف کرائی۔ ضمنی الیکشن میں کرپٹ الیکشن کمیشن کو شکست دی، جب ہم الیکشن جیت گئے تو آج وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہونا تھا، رات کو ضمیروں کا سوداگر پہنچ گیا، زرداری نے سندھ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، آصف علی زرداری عوام میں نہیں نکل سکتا، عوام اسے انڈے ماریں گے، زرداری نے ہر الیکشن میں پیسہ چلایا، یہ بلیک کے پیسے سے جمہوریت کو خریدتا ہے، ہمیں رات کوپتا چل گیا تو زرداری گیم چلارہا ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ابھی تک حیرت میں ہوں انہوں نے کیا کیا، یہ مافیا سمجھتا ہے عوام بھیڑ بکریاں ہے، سپریم کورٹ کی رولنگ ہے پارلیمانی پارٹی کا ہیڈ ووٹ دینے کا فیصلہ کرتا ہے، عدالتی فیصلے میں پارٹی ہیڈ کا نام نہیں لکھا ہوا ہے، جب میں نے لیٹرلکھا تھا تواسے رد کردیا گیا تھا، یہ جوڈپٹی اسپیکربنا ہے اسے شرم نہیں آتی، ووٹ ڈال دیئے گئے اوراس نے دوسرے کو جتوادیا، جمہوریت میں اس طرح کا مذاق ہوتا ہے، یہ جمہوریت نہیں یہ لوگ اس ملک کولوٹنے آتے ہیں۔
    عمران خان نے کہا کہ ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے افسوس ہے پہلے ہی معیشت کا برا حال ہے، معاشی بحران بڑھتا جارہا اوراب مزید بڑھے گا، کیا لوگ اس فیصلے کومان جائیں گے، برطانیہ کی جمہوریت کواچھی طرح جانتا ہوں، آج آپ سب پرامن احتجاج کریں ہم نے بتانا ہے بھیڑ بکریاں نہیں، ہم نے ان کوبتانا ہے زندہ قوم ہیں، نوجوانوں کوکہتا ہوں آج رات سب اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہتا ہوں سب کی نظریں آپ کی طرف ہیں، زرداری، نواز شریف کے خلاف 26 سال پہلے جہاد شروع کیا تھا، جب تک ہم طاقتور ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے نہیں لائیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں، یہ لوگ مافیا ہیں سیاست نہیں، جس ملک میں بڑے ڈاکوؤں کو نہ پکڑا جائے تباہ ہو جاتی ہیں، چوری کے پیسے سے پہلے حکومت گرائی اور اب دوبارہ لوگوں کوخرید لیا، اگر ان کو نہیں پکڑیں گے تو یہ بار بار ایسا کریں گے، جیسے جیسے روپیہ گرے گا ان کی دولت میں اضافہ ہوگا، ان کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، نوجوان آج احتجاج کریں اوربتادیں ڈاکوؤں کوتسلیم نہیں کریں گے

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      فضائی آلودگی میں لاہور پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      تازہ ترین

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.