تازہ تر ین

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری، خواجہ آصف نے مفتاح سے متعلق مزاحیہ پوسٹ شیئر کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق لطیفہ ٹوئٹ کردیا۔
گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے قرض کے اجرا کی منظوری دی، بورڈ نے پاکستان کیلئےایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط منظور کی۔
قسط کی منظوری کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق لطیفہ ٹوئٹ کیا ہے۔
وزیر دفاع کی جانب سے ایک پوسٹ کا اسکرین گریب ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’میمن تھا ہمارے تو پیچھے ہی پڑ گیا تھا مشکل سے پیسے دیکر جان چھڑاوائی ہے، آئی ایم ایف بورڈ‘۔
اس کے علاوہ بھی خواجہ آصف نے ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں مفتاح کو سپرمین سے تشبیہ دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain