عارف والا: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) رانا زاہد حسین انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے رانا زاہد حسین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ وہ علالت کے باعث لاہور میں زیر علاج تھے اور آج انتقال کرگئے۔
رانا زاہد حسین مسلم لیگ ن کے موجودہ رکن قومی اسمبلی رانا ارادت شریف خان کے والد تھے۔
اہل خانہ کے مطابق رانا زاہد حسین کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز فجر فٹبال گراؤنڈ عارف والا میں ادا کی جائےگی۔