Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو اعزاز سے نواز رہی ہیں۔
    • مریم نواز اور نواز شریف آئندہہفتے لندن کا دورہ کریں گے
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
    • نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کے بجائے آئینی طریقہ اختیار کیا جائے: بیرسٹر گوہر
    • پاکستان میں2روز کے لئے متعدد فضائی راستے بند
    • بانی PTI پیسہ پاکستان لائے لیکن جیل میں ہیں:وکیل’اسلام آباد ہائیکورٹ نے
    • پاکستانی خلا بازمحمدذیشان علی کاخلائی اسٹیشن پرچینی خلابازوں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • پاک چین دوستی کہکشاں تک جا پہنچی شینزو24 کامیابی سے خلائی سٹیشن سے منسلک
    • پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش عوام کو فراڈ سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اوالین ترجیح شہباز شریف
    • ٹرمپ کا سخت گیرا یرانی رہنماوں کے قتل پر غور
    • سابق پارلیمنٹرین میاں طارق گورمانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
    • تھانہ نیلہ پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دو مشترکہ کارروائیاں
    • امریکہ نے بائنینس سے چوری شدہ 1.1ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی
    • گرین بس سروس کا روٹ ٹی چوک سے آگیبڑھایا جائے، عوام کا مطالبہ
    • بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری سٹوڈنٹس ویک2026کے دوران چیئر پرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ودیگر کے ہمراہ پھولوں اور پودو ں کی نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
    • بارانی زرعی یونیورسٹی میں فلاور اینڈ پلانٹ اور ایگرو ٹیک نمائشوں کا افتتاح
    • چکوال شہر میں ناکارہ سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
    • اسلام آبادکالج فار گرلز میں وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر ڈی جیجاوید مرزا پرنسپل شازیہ رضوی پاکستان لرننگ فیسٹیول کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
    • مری لوئر مال کی تزئین و آرائش چھ ماہ بعد بھی نامکمل، تاجر پریشان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیئرمین واپڈا کا تربیلا ڈیم، پاور ہاؤس اور زیر تعمیر پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ

    By Khabrain Newsستمبر 27, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم 1974 ء میں اپنی تکمیل سے آج تک پاکستان کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ زیر تعمیر تربیلا کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی تکمیل سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیدا وار میں اضافہ ہو جائے گا۔
    چیئرمین واپڈا نے اِن خیالات کا اظہار تربیلا ڈیم کے دورے کے موقع پر کیا۔ اپنے دورے میں اُنہوں نے غازی بیراج، تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن اور تربیلا فور ہائیڈل پاور سٹیشن کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔
    لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے مختلف حصوں بشمول اِن ٹیک، پین سٹاک اور پاور ہاؤس کی سائٹس کا بھی دورہ کیا اور ان سائٹس پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
    قبل ازیں جنرل منیجر تربیلا ڈیم اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تربیلا ڈیم کے مؤثر آپریشن اور اِس ڈیم کے فوائد کے بارے میں بریفنگ دی۔
    چیئرمین واپڈا کو تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے سے 2025ء میں بجلی کی پیداوار شروع ہوگی۔
    جنرل منیجر (پاور) تربیلا نے 3ہزار 478میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن اور ایک ہزا ر410 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تربیلا فورتھ ایکسٹیشن ہائیڈل پاور سٹیشن کے آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔
    تربیلا ڈیم پاکستان میں آبپاش زراعت اور اقتصادی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اِس ڈیم سے زرعی ضروریات پورا کرنے کے لئے ہر سال اوسطاً64ملین ایکڑ فٹ پانی ریلیز ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں تربیلا پن بجلی گھر سے قومی نظام کو اب تک تقریباً540 ارب 37کروڑ یونٹ جبکہ تربیلا فورتھ ایکسٹیشن سے قومی نظام کو اب تک 17 ارب 30 کروڑ یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کی جا چکی ہے۔ تربیلا کی پیداواری صلاحیت اِس وقت 4 ہزار 888 میگاواٹ ہے جو پاکستان میں پن بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا نصف سے بھی زیادہ ہے۔ایک ہزار 530 میگاواٹ صلاحیت کے زیر تعمیر پانچویں توسیعی منصوبے کی تکمیل سے تربیلا کی پیداواری صلاحیت 6ہزار 418میگاواٹ ہو جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک میں امن و امان کیلئے نئے صوبوں کے قیام پر تبادلہ خیال

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.