تازہ تر ین

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست

کراچی : (ویب ڈیسک) تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لیںڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے 131 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن ایک بار پھر فیل ہو گئی، بابر رضوان کے آوٹ ہوتے ہی ٹیم پرفارم کرنا بھول گئی۔
ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اوپننگ کی، پاکستانی کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری ، نیوزی لینڈ کے بولر بریس ویل نے محمد رضوان کو آوٹ کیا وہ صرف 16 رنز بنا سکے، شان مسعود 14، شاداب خان 8، بابر اعظم 21 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
افتخار احمد 27، حیدر علی 8 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آصف علی 25 رنز پر بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی اننگ میں کوئی چھکا نہیں لگا، پاور ہٹرز افتخار ، حیدر علی اور محمد آصف نے 58 گیندیں کھیلی ایک بھی چھکا نہیں لگایا، افتخار نے 27 گیندیں کھیلیں ، حیدر نے 11 اور آصف نے 20 گیندوں کا سامنا کیا، تینوں نے آخری اوورز میں بیٹنگ کے دوران صرف چھ چوکے لگائے۔
افتخار اور آصف کی پاور ہٹنگ کے دوران سست بیٹنگ دونوں نے 47 گیندیں کھیلیں 52 رن بنائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain