Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • "ہم آبنائے ہرمز کو طاقت کے ساتھ محفوظ رکھیں گے”: ابراہیم رضائی
    • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
    • قطر میں ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی
    • امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
    • جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسٹار جیڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • چین نے سی پیک کے اربوں روپے کے اجبات معاف کرنے سے انکار کر دیا
    • ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب
    • چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں کھڑے پانی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے: وزیراعظم

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    صحبت پور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھڑا پانی بڑا چیلنج ہے، اس پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ اور تمام متعلقہ محکمے مل کر اس کھڑے پانی کو نکالنے کے حوالہ سے حکمت عملی مرتب کریں۔
    بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ صحبت پور کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ماڈل سکول کا پی سی ون بنا دیا گیا ہے، سکول کو جلد مکمل کیا جائے گا اس پر وزیراعظم نے کہا کہ اس سکول کے قیام کیلئے دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا، اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل متاثرین سے نہیں لئے گئے، 25 ہزار روپے کی نقد رقم کیلئے 3900 سےزیادہ خاندانوں کی رجسٹریشن کر دی گئی ہے، یہ عمل تھوڑا سست ہے جس کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذمہ داران کو بھی یہاں بلایا گیا ہے۔
    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پانچ اضلاع میں مشینری کام کر رہی ہے، وبائی امراض کو روکنے کیلئے سپرے کیا گیا ہے، 11 ہزار 126 خاندانوں کو 25 ہزار روپے فی کس کی فراہمی کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ فلڈ ریلیف کا کام 88 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔
    شہباز شریف کو بتایا گیا کہ ہائوسنگ کے حوالہ سے معاوضہ کی تقسیم کا کام آخری مراحل میں ہے اس کیلئے اعدادوشمار ایک ہفتہ میں مکمل کر لئے جائیں گے۔
    وزیراعظم نے اس موقع پر کاشتکاروں کو بیج کی فراہمی کے حوالہ سے آگاہ کیا کہ اس کیلئے 16 ارب روپے کا پلان بنا کر بھیج دیا گیا ہے، اس حوالہ سے 25 اکتوبر کو اسلام آباد میں اجلاس رکھا گیا ہے۔ متاثرین میں ایک لاکھ سے زائد خیمے تقسیم کئے گئے۔
    اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صحبت پور کا علاقہ بلوچستان میں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، یہاں ہر طرف پانی کھڑا ہے، پانی کی سطح کم ہوئی ہے تاہم یہ ابھی تک موجود ہے۔ متاثرین میں 25 ہزار روپے کی تقسیم کا کام 86 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے، پانچ ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں، اسی طرح ان علاقوں کے متاثرین سے 300 یونٹ تک کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل ان سے نہیں لئے جا رہے۔
    شہباز شریف نے کہا کہ بیجوں کی تقسیم کا کام صوبوں کے ساتھ مل کر جلد شروع کریں گے، متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑے ہونے پر تشویش ہے کیونکہ اس سے بیماریاں پھیل سکتی ہیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خطرہ ہے، اس پانی کو نکالنے کیلئے انتظام کیا جائے، اس پر ماہرین بیٹھیں اور طے کریں، اگر اسی طرح پانی کھڑا رہا تو اس سے بہت نقصان ہو گا، این ڈی ایم اے وزراعلیٰ سندھ، بلوچستان سے رابطہ کرکے اس پانی کو نکالنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرے۔
    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پانچ فلٹریشن پلانٹ بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرین کو پینے کیلئے منرل واٹر بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پٹ فیڈر کینال کو مکمل طور پر مرمت کر دیا گیا ہے، تین ہزار ایکوا ٹیبلٹ اور 70 ہزار مچھردانیاں تقسیم کی گئیں، ملیریا کی شرح 80 فیصد تک پہنچ گئی تھی تاہم اب اس میں نمایاں کمی آئی ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کو ریلیف اور خیموں کی تقسیم کے حوالہ سے کسی قسم کی شکایات نہیں آنی چاہئیں۔ وزیراعظم کو کمشنر نے بتایا کہ پٹ فیڈر کینال کے ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی موجود ہے جس کے ذریعے یہ کھڑا پانی نکالا جائے جہاں بھی شگاف پڑے تھے انہیں بند کر دیا ہے، ماڈل سکول کی جگہ سے پانی نکال دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ اس سکول کا منصوبہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔
    اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور بی این پی کے رہنما اختر مینگل بھی موجود تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا

      ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

      این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.