تازہ تر ین

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر چوری کے 2 ملزمان گرفتار

صوابی : (ویب ڈیسک) کارگل میں دشمن پر اپنی دھاک بٹھانے والے پاک فوج کے نشانِ حیدر یافتہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے صوابی میں واقع مزار پر چوری کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
صوابی پولیس کے مطابق شہیدِ کارگل کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے چوری کی گئی اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔
شہیدِ کارگل کرنل شیر خان کے مزار سے چور وہاں موجود سولر سسٹم، 2 بیٹریاں، یو پی ایس، فین، واٹر فلٹر، 2 پول، 2 مارخور میڈلز، نشانِ حیدر میڈل کی کاپی، 2 جھنڈے اور شہید کی ذاتی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھے۔صوابی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بھتیجے کی مدعیت میں تھانہ کالو خان میں درج کیا گیا تھا۔
صوابی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری کیا گیا تمام سامان برآمد کر لیا گیا ہےاور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain