Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن کے یونین عہدیداران کی طرف سے دی جانے والی درخواست کا عکس
    • اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کا خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ،ناسا کا خیرمقدم
    • گاڑیوں کے بارے معلومات حاصل کرکے بتا سکتا ہوں: ترجمان شاہد قادر
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن سرکاری گاڑیوں کے استعمال فیول کارڈ اور مینٹیننس کے معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • پارٹی رہنما اور کارکن باہمی اختلافات ختم کرکے متحد ہوں:فریال تالپور
    • خوارج اسلام اور پاکستان کے دشمن حرمین شریفین کی سلامتی ع تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہا گاڈاکٹر حافظ عبدلاکریم
    • لاہور، زیر تعمیر عمارت سے گر کر 22 سالہ مزدور جاں بحق
    • لاہور:جیلانی پارک میں کھلے گیندے کے رنگ برنگے پھول باغ کا حسن دوبالا کررہے ہیں۔
    • عراق میں تیل اسمگلنگ کا اسکینڈل وزیراعظم نے 9 سرکاری افسران کو برطرف کردیا
    • نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اجتماعی شادیوں کی تقریب میں نوبیاہتا دلہن کے سر پر ہاتھ رکھ کر شفقت کا اظہار کر رہے ہیں۔
    • ڈائریکٹر ایڈمن اویس تارڑ نے بھی مؤقف دینے سے گریز کیا ہے
    • لاہور:جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام تحفظ حرمین شریفین کانفرنس کے باعث گریٹر اقبال پارک کی طرف جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے۔
    • لاہور’مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام آل پاکستان اہلحدیث بسلسلہ تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس سے مینارپاکستان گرائونڈ میں امیر مرکزیہ سنیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم ‘ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی ‘ مولانا علی محمد ابو تراب’ سید سبطین شاہ نقوی ‘ علامہ معتصم الٰہی ظہیر اور قاری صہیب احمد میر محمدی خطاب کررہے ہیں۔
    • 100ممالک کی دو ہزار یونیورسٹیوں کے دو لاکھ بیس ہزار طلبہ کی شرکت
    • پنجاب میں میٹرک سالانہ امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہونگے، شیڈول جاری
    • بلوچستان کے عوام بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے کے حامی
    • مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت ماہ نومبر کی قسط جاری
    • لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر کلکتہ دوسرے ڈھاکہ تیسرے نمبر پر دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 بند
    • ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے ردعمل پر معذرت کر لی
    • ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گناہ ہے حنا الطاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریلوے کو عوامی استعمال کیلیے زمین لیز پر دینے کی اجازت

    By Khabrain Newsجنوری 26, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کو عوامی استعمال کے لیے زمین لیز پر دینے کی اجازت دے دی۔
    عدالت عظمیٰ میں پاکستان ریلوے کی زمینوں کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی۔
    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پاکستان ریلوے کی لیز ہونے کے بعد زمینوں کی حیثیت تبدیل نا کی جائے اور ریلوے کی زمین پر پارک ہے تو اس پر تعمیرات نا کی جائیں، ریلوے اپنی زمینوں سے متعلق قانون سازی پارلیمنٹ یا کابینہ سے کروائے۔
    دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ریاست کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا میں ثابت ہوگیا ہے کہ ریاستی اداروں کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا کیونکہ اسٹیل ملز، پی آئی اے اور دیگر اداروں میں کاروبار کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔
    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریاستی ادارے اسی لیے خسارے میں ہیں کہ ان پر حد سے زیادہ بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، کسی بھی ریاستی ادارے کو کاروبار کرنے سے پہلے پارلیمنٹ سے اجازت لینا ہوتی ہے۔
    پاکستان ریلوے نے بزنس پلان بھی عدالت میں جمع کروا دیا۔
    ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ ریلوے کے پاس کل 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد ایکڑ زمین ہے، جس میں سے ایک لاکھ 26 ہزار زمین آپریشنل مقاصد اور 16 ہزار 742 ایکڑ زمین مستقبل کی پلاننگ کے لیے مختص ہے۔
    عامر رحمان نے مزید بتایا کہ ریلوے کی 9 ہزار 985 ایکڑ زمین پر تجاوزات ہیں اور 10 ہزار 750 ایکڑ زمین اس وقت لیز پر ہے، تقریباً 6 ہزار ایکڑ زمین کسی استعمال میں نہیں ہے، سپریم کورٹ کے لیز کی پابندی کے حکم کے بعد ریلوے کی 2.5 ارب روپے کی آمدن رک گئی ہے۔
    جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ پاکستان ریلوے کو سیلاب کے دوران کتنا نقصان پہنچا ہے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بزنس پلان میں ریلوے نے اپنی آمدن، اخراجات اور نقصان کی تفصیل نہیں دی۔
    سیکریٹری ریلوے نے بتایا کہ عدالت اجازت دے تو طے کیا ہے کہ ہر پراپرٹی لیز کے بدلے ریلوے اپنا حصہ لے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لاہور کے دل میں متروکہ وقف املاک کی ایک پراپرٹی 500 روپے لیز پر لیکر کرایہ دار اس کا لاکھوں روپے کرایہ لے رہا ہے۔
    جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ ریلوے لیز پر دی گئی زمینوں پر حصہ لینے سے ایک نیا پنڈورا باکس کھول رہا ہے، ایف بی آر کے اربوں روپے کے کیسز زیر التوا ہیں اور معاونت صفر ہے، مقدمات کی عدم پیروی سے پرائیویٹ پارٹیز جیت جاتی ہے اور ملک کا نقصان ہوتا ہے۔
    جسٹس اعجاز الاحسن نے مزید ریمارکس دیے کہ ریلوے زمین فروخت کر کے نقصان پورا کرنا مسئلے کا حل نہیں اور ریلوے عوامی زمین پر کاروبار کرنے لگا تو وہ سنبھلے گا نہیں، سپریم کورٹ معاملات میں صرف تب مداخلت کرتی ہے جب عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچائی جائے، ریلوے کو اپنے بزنس پلان کے معاملے میں محتاط ہونا پڑے گا، ریلوے مارکیٹ کے حقائق کو نظر انداز نہیں کر سکتا اور تسلسل کے لیے ایک موثر نظام لانا ہوگا۔
    جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ریلوے کاروبار کے بجائے اپنے اخراجات اور کھانا پینا کم کرے، ریاستی ادارے کاروبار کریں تو دوسرے کے کام میں مداخلت کرتے ہیں۔
    سیکریٹری ریلوے نے کہا کہ پینشن کے اخراجات سے پاکستان ریلویز کی جان چھڑوا دیں، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ کیا اب ریلوے ہر چیز کے لیے عدالت آئے گا؟ پاکستان ریلوے اپنے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کرے، اگر ایک انتہائی قابل افسر کو گھی کمپنی چلانے کا کہیں تو وہ کیسے چلائے گا؟ اسی لیے آپ سے کہہ رہے ہیں کہ ریلوے کاروبار کرنے کا تجربہ نہیں رکھتا۔ ایک پائلٹ کو چیئرمین پی آئی اے لگا دیا گیا، جہاز اڑانے اور ایئر لائن چلانے میں فرق ہوتا ہے۔
    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریلوے اپنے 6 ہزار ایکڑ خالی زمین پر جنگل ہی لگا لے، زرعی زمین کا بہترین استعمال درخت لگانا بھی ہے۔
    بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ عدالت حکم دے تو ریلوے سے متعلق پالسی اور رولز بنا کر کابینہ میں پیش کر دیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریلوے کے منصوبوں کے پیچھے قانونی جواز ہونا چاہیے۔
    چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت مارچ تک ملتوی کر دی۔
    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2019 میں پاکستان ریلوے کی زمینیں 5 سال سے زائد عرصے کی لیز پر پابندی عائد کی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے 2021 میں کراچی میں ریلوے زمینوں کے کیس میں لیز پر پابندی عائد کی تھی۔ وفاقی حکومت نے لیز پر پابندی کے حکم کے خلاف نظر ثانی دائر کر رکھی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.