Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جاری راولپنڈی
    • بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • یورپی یونین ‘ فضائی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • کوٹھیاںلگژری گاڑیاں 1600 ملازم فری بلدیاتی افسران شاہانہ زندگی گزارنے لگے
    • یورپی یونین فضائی الودگی پھلنے والہ کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کا جائزہ لینے کا فیصلہ، نئے سی ای او کا ملازمین کے نام پر پہلا باضابطہ پیغام جاری
    • میسجنگ ایپس پر شناخت چھپانے والوں کیلئے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
    • چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید روبوٹ پولیس اہلکار تعینات
    • اوباش ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1480ٹریفک حادثات740افراد شدید زخمی
    • کراچی:آرٹس کونسل میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر لیاری کے فنکار لیوا رقص پیش کر رہے ہیں۔
    • کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار
    • فرانس کے قومی عجائب گھر سے چوری ہونے والے شاہی زیورات پچیس
    • جاپانی کمپنی نے نیند کے دوران خراٹے روکنے والا خودکار سمارٹ تکیہ متعارف کرا دیا
    • کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور بھارتی گٹکا ضبط
    • حیدر آباد:دریائے سندھ حسین آباد کے قریب کم پانی کا شکار۔
    • جاپانی انجینئرز نے سمندر کی لہروں سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے طاقتور زیرِ آب ٹربائن نصب کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شیخ راشد شفیق کی درخواست پر اٹارنی اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری

    By Khabrain Newsفروری 3, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی جانب سے دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے کی جانب سے دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
    دورانِ سماعت شیخ رشید کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور انتظار حیدر پنجوتھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سوال کیا کہ کس آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ آپ نے صرف نوٹس کو چیلنج کیا تھا، ایف آئی آر کو نہیں، وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پرایس ایچ او آبپارہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
    جسٹس طارق محمود نے کہا کہ اس وقت کوئی ایف آئی آر نہیں تھی صرف نوٹس کو معطل کیا تھا۔
    وکیل نے کہا کہ اس وقت پولیس نے انکوائری شروع کر رکھی تھی جس پر ایف آئی آر ہوئی، اسی انکوائری کی بنا پر پولیس نے سمن نوٹس جاری کیا ہوا تھا جس کو عدالت نے معطل کیا۔
    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج سے نہیں روکا تھا، عدالت نے نوٹس کو معطل کیا تھا، اس کے تناظر میں کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو بتائیں، عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے نہیں روکا تھا، نہ آپ کی استدعا تھی۔
    عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کو پٹیشن پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کی پٹیشن میں استدعا کیا تھی؟ جس پر شیخ رشید کے وکیل نے جواب دیا کہ حکمنامے سے یہ تاثر گیا کہ معاملہ کورٹ میں ہے تو ادارے تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔
    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کاش اتنا احترام ہوتا، یہاں تو ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو کسی دوسرے مقدمے میں اٹھا لیا جاتا ہے۔
    عدالت نے توہینِ عدالت کی درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.