Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بابر کیخلاف بیان پر یاسر شاہ نے عامر کو آئینہ دکھا دیا

    By Khabrain Newsفروری 17, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے بابر اعظم کیخلاف بیان پر محمد عامر کو آئینہ دکھا دیا۔
    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری کو ہوچکا ہے جس میں اب تک 2 انتہائی سنسنی خیز مقابلے بھی دیکھنے میں آئے ہیں، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی کو کراچی کنگز کے خلاف 2 رنز سے فتح نصیب ہوئی۔
    زلمی اور پشاور کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ 2 حوالوں سے خصوصی اہمیت کا حامل رہا، جس میں سے ایک کراچی کنگز سے علیحدگی کے بعد بابر کی پشاور زلمی میں شمولیت تھی جبکہ دوسری وجہ بابر کیخلاف محمد عامر کا متنازع بیان جو انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران دیا تھا، محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور کسی ٹیل اینڈر بیٹر کو بالنگ کرانے میں کوئی فرق نہیں۔
    زلمی کیخلاف عامر کے اس بیان نے ہنگامہ برپا کردیا تھا، محمد عامر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلے اور کھلاڑیوں کے مابین پنجہ آزمائی سے کھلاڑیوں میں حوصلہ پیدا ہوتا ہے، ذاتی طور پر اس طرح کے چیلنجز اسلیے پسند کرتا ہوں کیوں کہ اس سے کھیل پر میرا فوکس بڑھتا ہے، میرا کام وکٹیں لینا اور اپنی ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کرانا ہے، تو اس لیے بابر یا پھر کسی بھی 10 ویں نمبر کے بیٹر کو بالنگ میرے لیے ایک جیسا کام ہے۔
    قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے اس بیان پر عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر چہ بابر اعظم ایک ورلڈکلاس بیٹر ہیں تاہم اس سے کسی بھی کھلاڑی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔
    انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کا ایک برا دن ضرور ہوتا ہے اور یہ کھیل کا حصہ بھی ہے، بلا شبہ بابر ایک ورلڈ کلاس بیٹر اورتینوں فارمیٹس میں کارکردگی ثابت کرچکے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ تاہم بلے باز کو پویلین کی راہ دکھانے کیلئے باؤلر کو صرف ایک اچھی گیند پھینکنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس طرح کے بیانات میچ سے قبل کسی بھی صورت بہتر نہیں، عامر کو خود پر بھروسہ ہے تاہم اسے اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ باؤلر کا بھی برا دن ہوتا ہے۔
    یاسر کے بقول عامر نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اچھی کارکردگی پیش کی ہے لیکن یہ میچ ان کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا ہے۔ زلمی کیخلاف میچ کی رات عامر کیلئے ناقابل فراموش قراردی جارہی ہے کیوں کہ وہ 42 رنز دینے کے باوجود کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

      پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.