Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انوکھی روایت : شیلڈ مین آف دی میچ فٹ بالر کینیڈی کو انڈوں کے کریٹ کا تحفہ
    • روسی صدر ولادیمیر پیوٹن حیران؟ ایران اندرونی طور پر مضبوط ، داد دینی چاہیے
    • ٹرمپ کے خیال میں ایران کے پاس صرف 22 فیصد میزائل باقی ، آخر کار ایران کو مذاکرات کی ٹیبل پر آنا پڑے گا
    • یوکرین کے صدر زیلینسکی کا کھلا خط ، روس جنگ بند نہیں کرنا چاہتا صدر پیوٹن کے نے مایوس کیا
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کارکنوں و رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات کیخلاف پرامن احتجاج کررہے ہیں:شاہ محمود

    By Khabrain Newsفروری 22, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک پر امن تحریک ہے ، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف آج لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کررہے ہیں۔
    رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چئیرنگ کراس پر گرفتاری پیش کریں گے ، عمران خان نے مجھے گرفتاری دینے سے روکنے کی کوشش کی ہے، مجھے عمران خان کے احساسات کا احترام ہے، میں روایت قائم کروں گا، پارٹی کے سینئر لوگ خود کو پہلے پیش کریں گے۔
    ان کاکہنا تھا کہ ہم معیشت کو مزید نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، ہمارے کارکنان ،قائدین پر جھوٹے پرچے کئے گئے ، ہم چھوٹے پرچوں کے خلاف پرامن احتجاج کررہے ہیں، صدر نے خطوط کے ذریعے اداروں کو ذمہ داری کا احساس دلوایا ہے، صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرچکے ہیں، انہوں نے صدر پر تضحیک آمیز گفتگو کی۔
    شاہ محمود قریشی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ بنیادی حقوق سلب کرنا چاہتے ہیں، ججوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو عدلیہ پر حملہ کیا وہ قابل قبول نہیں، ایک ادارے کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، مخالفین پر جھوٹے کیسز کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
    رہنما تحریک انصاف نے کہا ناجائز اور من گھڑت کیس پر کسی کو پکڑا جائے وہ مناسب نہیں چاہے وہ ہمارا ہو یا پرایا ہو، پولیٹیکل انجینئرنگ ہمارا نہ ارادہ تھا نہ ہے، چیئرمین نیب کو تعینات موجودہ حکمرانوں نے کیا، گزشتہ 8 ماہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، وہ انتقام کی نظر نہیں ہونا چاہ رہے تھے، اس لیے انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان حالات میں پی ٹی آئی کے قائدین ،کارکنان عوام سے لاتعلق نہیں ہوسکتے، ملک کے معاشی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، روزمرہ اشیا عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں، ڈالر دستیاب نہیں،ایل سیز نہیں کھل رہیں، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد مہنگائی چالیس فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس وقت مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    تازہ ترین

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.