Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور کی فضاؤں میں ادب کی خوشبو، لٹریری فیسٹیول الحمرا آرٹس کونسل میں جاری

    By Khabrain Newsفروری 25, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈیسک) تین روزہ لاہور لٹریری فیسٹیول الحمرا آرٹس کونسل میں جاری ہے ، افتتاحی سیشن میں 2021 کے ادب میں نوبیل انعام یافتہ ادیب عبدالرزاق گرناہ نے خطاب کیا ۔
    لاہور کے الحمرا آرٹ کونسل میں جاری تین روزہ لٹریری فیسٹیول کے پہلے روز مختلف سیشن میں مندوبین نے اپنے خیالات کا ااظہار کیا ، انہوں نےاس ادبی میلے کو زبان وادب کے لئے مثالی قرار دیا ہے۔
    نوبیل انعام یافتہ عبدالرزاق گرناہ نے اپنے خطاب میں ہجرت ، مہاجروں اور نوآبادیاتی نظام پرروشنی ڈالی، انہوں نے گفتگو کا آغاز اس بات سے کیا کہ مصنفین اپنی تحریر کو لے کر کیسے چلتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی لکھاری کیلئے یادداشت اہم کردار ادا کرتی ہے ، وہ یادداشت کے اس خیال کو ہنٹرلینڈ کے طور پر سوچتے ہیں، ہنٹر لینڈ جدید ، خوشحال شہروں کو اس طرح کے علاقوں کی ضرورت نہیں ہے۔
    ان کاکہنا تھا کہ حال ہی میں ہم نے یورپ میں افراتفری کی صورتحال کا سامنا کیا ہے ہم نے 19 ویں صدی میں یورپ سے شمالی امریکا کی طرف اٹھنے والی تحریک دیکھی لیکن وہ مہاجرین نہیں تھے ، انہوں نے غیر یورپی لوگوں کو اپنے حقوق سے بے دخل کردیا، انہوں نے انسانی ذمہ داری کے بارے میں بات کی کہ وہ ساتھی انسانوں کی مدد کریں ، مہاجرین کی طرف مدد بڑھائیں اور صرف ذاتی مفاد کو نہ دیکھیں بلکہ انسانوں سے ہمدردی کرنا سیکھیں ۔
    معروف ماہر تعمیرات نیر علی دادا نے عبدالرزاق گرناہ کو یادگار پیش کی ، لندن سے فیسٹیول میں شرکت کرنیوالی خاتون پبلشر الیگزینڈرا پرنگل نے پاکستان کے ادب میں دلچسپی کااظہار کیا ۔
    افتتاحی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمرا دنیا بھر سے آئے اپنے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے، ایل ایل ایف کے بانی رضی احمد بہت منظم ہیں اور انہوں نے فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ الحمرا نے لاہور لٹریری فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں اور تین دنوں تک الحمرا میں زبان وادب کی محفلیں سجائی جائیں گی۔
    فیسٹیول میں برٹش کونسل کے نمائندے کا کہنا تھا کہ برٹش کونسل نے اس سال پہلا تحریری انعام جاری کیا ہے کیونکہ ادب لوگوں کو جمع کرنے کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے۔
    نیویارک سے آنیوالی ریچل کوپر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیسٹیول ثقافتی تعلیم سے روشناس کروارہا ہے ، میں اس وژن کی قدر کرتی ہوں ، یہ واقعی ایک عالمی تہوار ہے ہم مئی کے مہینے میں نیویارک میں ہونیوالے اس فیسٹیول کا انتظاربے چینی سے کررہے ہیں ۔
    فیسٹیول کے پہلے روز ہونیوالے نوبیل انعام یافتہ ادیب عبدالرزاق گرناہ کے سیشن پر حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ایک اور سیشن میں نامور ادیب مستنصر حسین تارڑ کے ساتھ ہونے والے مکالمے نے فیسٹیول کی رونق میں اضافہ کیا۔
    اس کے علاوہ وردہ شبیر کی آرٹ نمائش بھی پیش کی گئی جبکہ کتابوں کی تقریب رونمائی اور فلم سکریننگ بھی پہلے روز کا حصہ تھی ، فیسٹیول میں شرکت کرنیوالے لوگوں کا کہنا تھا کہ ملکی و غیر ملکی ادب کو سمجھنے کیلئے اس طرح کے فیسٹیولز کا انعقاد جاری رہنا چاہیے ۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    تازہ ترین

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.