کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکا بارکھان کے رکنی بازار میں صبح کے اوقات میں ہوا، جب لوگ خریداری کیلئے جائے وقوع پر موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ضروری کارروائی، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
بارکھان: رکھنی بازار میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
