لاہور: (ویب ڈیسک) معروف موٹیوشنل سپیکر قاسم علی شاہ کو الحمراء آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنر کا چیئرپرسن تعینات کرنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قاسم علی شاہ کی الحمرا آرٹ کونسل کے چیئرپرسن تعنیاتی چیلنج کردی گئی درخواست گزار کا موقف ہے کہ نگراں حکومت نے من پسند افراد کو نوازا ہے۔
دائر درخواست میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت بورڈ کے دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست شہری محمد علی نے ایڈووکیٹ ردا نور کے توسط سے دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت نے قاسم علی شاہ کو تین برس کے لیے الحمرا آرٹ کونسل کا چیئرپرسن تعینات کیا ہے، نگراں وزیر اعلیٰ نے من پسند افراد کو نوازنے کے لیے تعیناتی کی ہے، نگراں وزیر اعلیٰ کو ایسی تعیناتی کا کوئی اختیار نہیں ہے جبکہ بورڈ آف گورنر کے عہدے کے لیے متعلقہ افراد کا آرٹ یا کلچر کی فیلڈ سے تعلق ہونا چاہیے۔
درخواست گزار کا مزید مؤقف ہے کہ قاسم علی شاہ سمیت دیگر ممبران کا آرٹ یا کلچر سے کوئی تعلق نہیں۔
درخواست گزار کی استدعا ہے کہ قاسم علی شاہ سمیت ممبر بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائی اور نگراں وزیر اعلیٰ کو دائرہ اختیار سے باہر نکل کر تعیناتیاں کرنے سے روکا جائے۔
بریکنگ نیوز
- لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
- ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
- لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
- گلگت بلتستان کے عام انتخابات
- مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
- غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری
- ایکشن فلم کی عکسبندی کا آغاز: سلمان خان اور نین تارا نے شوٹنگ شیڈول جوائن کرلیا
- سپریم لیڈر ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے، مشیر مجتبیٰ خامنہ ای
- ایپل کا رواں برس یورپ میں پہلا ڈیویلپر سینٹر کھولنے کا فیصلہ
- کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط
- وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران روانہ، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے، ذرائع
- سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ائیر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر
- پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی گراوٹ
- ایکسپورٹرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے، متعدد درآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی کم کرنے اور کلائمیٹ لیوی بڑھانے کی تجویز
- وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو، ذرائع
- گلگت بلتستان انتخابات، شگر میں 71 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کیلئے تیاریاں مکمل
- سولر پینلز کی طرز پر ہوا سے پانی بنانے والی حیرت انگیز مشین
- نئی فراری کی رفتار نے دھوم مچا دی؛ مگر کچھ صارفین ناخوش کیوں؟
- لیجنڈری مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں
- New York نے San Antonio کا شاندار کم بیک ناکام بنا دیا: این بی اے فائنل میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی !