تازہ تر ین

تیسرا ون ڈے آج: شاہین کراچی میں بھی کیویز کا شکار کرنے کو تیار

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا، شاہین کراچی میں بھی کیویز کا شکار کرنے کو تیار ہیں۔
گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے باقی 3 میچز کراچی میں شیڈول ہیں، یہ سیریز ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے پہلے بابر الیون کے کڑے امتحان کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا، نیشنل سٹیڈیم میں مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جوکہ اب تک یہاں ہونے والے 5 میں سے 3 میچز میں فتوحات سمیٹ چکی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کے لیےٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کارساز سے آنے والے شائقین سٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے نیشنل کوچنگ سینٹرمیں گاڑی پارک کریں گے۔
ملینیم سے آنے والے شائقین سٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر میں گاڑی پارک کریں گے۔
لیاقت آباد نمبر10، حسن سکوائر برج سے نیشنل سٹیڈیم ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی، ایکسپو سینٹر سے نیشنل سٹیڈیم ٹریفک کو جانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی جبکہ سٹیڈیم روڈ سے حسن سکوائر تک ٹریفک بحال رہے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 اور 7 مئی کو سیریز کا چوتھا اور پانچواں ایک روزہ میچ بھی کراچی میں ہی کھیلیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain