تازہ تر ین

جولائی تا اپریل: سیمنٹ کی فروخت اور برآمدات میں کمی ریکارڈ

کراچی:(ویب ڈیسک) معاشی بحران کے باعث رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران سیمنٹ کی کھپت میں مسلسل کمی کے باعث اس کی فروخت اور برآمدات میں بھی گراوٹ آئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی معیشت کی دگرگوں صورتحال کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سیمنٹ کی کھپت پر بھی اثر پڑا رہا ہے اور اس میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 17.50فیصد کمی سے 36.551ملین ٹن رہی۔ جولائی تا اپریل 2023 کی مدت کے دوران سیمنٹ کی مجموعی برآمدات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور برآمدات کا مجموعی حجم 27.99 فیصد گھٹ کر 3.456 ملین ٹن رہا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل میں سینٹ کی مجموعی فروخت 16.55 فیصد کی کمی سے 2.951 ملین ٹن رہی ہے، جبکہ مقامی کھپت کا حجم 25 فیصد کمی سے 2.531 ملین ٹن رہا۔ اپریل 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ اپریل 2022کے مقابلے میں 168.61 فیصد اضافے سے 4لاکھ 20 ہزار677 ٹن رہی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain