تازہ تر ین

ضروری کوائف جمع نہ کرانے پر ہزاروں ریلوے ملازمین کی پنشن بند

کراچی: (ویب ڈیسک) کمرشل بینکوں نے ضروری کوائف جمع نہ کرانے پر ریلوے کے 17 ہزار ریٹائر ملازمین کی پنشن روک دی۔
ریلوے حکام کے مطابق بینکوں نے صرف ان لوگوں کی پنشن روکی ہے جنہوں نے لائف سرٹیفکیٹ، نو میرج سرٹیفکیٹ اور بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائی۔
قواعد کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو ہر سال مارچ اور ستمبر میں ضروری کوائف بینکوں میں جمع کروانا ہوتے ہیں، پنشنرز یہ کوائف جمع کروائیں تاکہ ان کی پنشن بحال ہوسکے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ معزز ریلوے پنشنرز حضرات اپنے کوائف بینکوں میں جمع کروائیں تاکہ ان کی پنشن بحال کی جا سکے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain