تازہ تر ین

شہبازشریف کی بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی میں شرکت، نیک خواہشات کا اظہار

لندن: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی تقریب میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کی اور بادشاہ چارلس سوئم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ 70 سال میں کسی برطانوی بادشاہ کی رسم تاجپوشی کا پہلا موقع ہے، ملکہ الزبتھ دوم 1953 میں تخت پر براجمان ہوئی تھیں۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے ایک اجتماع میں شرکت کی، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئے بادشاہ کے تخت برطانیہ پر بیٹھنے سے نئے مواقع اور نئی راہیں کھلی ہیں، دولت مشترکہ تنظیم کو نئی روح اور نئے مقصد کا احساس ملا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کامن ویلتھ پارٹنرشپ پر زور دیا، وزیراعظم نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے متعدد عالمی اور دولت مشترکہ کے رہنماؤں سے بات چیت کی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شہباز شریف کی برطانوی وزیر اعظم اور سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ سے ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی ہے۔
وزیر اعظم کل سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے بھی ملاقات کریں گے، حمزہ یوسف کو حال ہی میں سکاٹش حکومت کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain