تازہ تر ین

سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، کراچی میں 1500 اضافی پولیس اہلکار تعینات

سندھ:(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جبکہ کراچی میں 1500 اضافی نفری کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کے سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر دفعہ ایک سو چوالیس فوری نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے مظاہرہوں، احتجاج اور ریلیوں جبکہ چار سے زائد افراد کے ایک مقام پر جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ پرتشدد احتجاج کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہر میں امن وامام کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے آئی جی سندھ نے کراچی پولیس کو مزید 1500 اضافی نفری فراہم کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف شہر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنان کے جانب سے احتجاج کے باعث امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیےآئی جی سندھ غلام بنی میمن نے کراچی رینج کومزید 1500 اضافی نفری فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاجس کےمطابق کراچی کے تینوں زونز ایسٹ ، ویسٹ اورساؤتھ کو 500 پانچ سو اضافی نفری فراہم کی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain