تازہ تر ین

مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ، 2اہلکار شہید، 2دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ،فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain