تازہ تر ین

ریڈیو سٹیشن پر حملہ قابل مذمت، لوگ اپنا ہی نقصان کر رہے: نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان

پشاور:(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے کہا ہے کہ پشاور میں ریڈیو پاکستان کے سٹیشن پر حملہ قابل مذمت ہے۔
پشاور میں ریڈیو پاکستان کے بلڈنگ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے کہا ہے کہ تاریخی ریڈیو سٹیشن پر جن لوگوں نے حملہ کیا بہت زیادتی کی کیونکہ یہ قومی ادارہ ہے، جو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کو سمجھ نہیں کہ یہ اپنا نقصان کر رہے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا یہاں سے سامان لے کر گئے، لوٹ مار کی جو قابل افسوس ہے، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے، کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جو سرغنہ تھے وہ غائب ہیں، پولیس کے پاس ویڈیوز ہیں، شناخت کر کے ان لوگوں کو پکڑ رہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain