تازہ تر ین

باغ میں ایف سی کیمپ پر حملے میں شہید 3 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملے میں شہید 3 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی، کور کمانڈر کوئٹہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت سول حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید دیگر شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی، تمام شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلح افواج محنت سے حاصل کیے گئے امن کو خراب کرنے والے دشمنوں کے مذموم عزائم کے خلاف پرعزم ہیں، امن کی کوششوں کیلئے یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجی جوانوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خاتمے تک ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain