تازہ تر ین

وفاقی ادارہ شماریات کا نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی مردم شماری کمشنرز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو جاری مراسلے میں وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مردم شماری کا فیلڈ ورک 15 مئی تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق مردم شماری میں اب تک 5 بار توسیع کی جا چکی ہے، یکم مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کی ابتدائی ڈیڈ لائن 4 اپریل تھی۔
خیال رہے کہ 28 اپریل کو ملک بھر میں مردم شماری کا عمل 4 بار کی توسیع کے باوجود مکمل نہ ہونے کے باعث مردم شماری کی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کا اعلان کر دیا گیا تھا۔
مردم شماری کا عمل سب سے پہلے 4 اپریل تک مکمل کیا جانا تھا، جس میں پہلے 10 اپریل، پھر 15 اپریل، تیسری مرتبہ 20 اپریل جبکہ چوتھی بار 30 اپریل تک توسیع دی گئی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain