تازہ تر ین

جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی پر حملہ آور ہونے والوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔
9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھی جن کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل 4 خواتین سمیت 14 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، شناخت کیے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کا کراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں شامل 300 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ساتھ ہی حکومتی اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain