تازہ تر ین

سعودی نائب وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان نے نورخان ایئر بیس پر سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کا استقبال کیا، سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
روڈ ٹو مکہ منصوبہ حجاج کو آسان اور پریشانی سے پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
سعودی نائب وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain