Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک
    • لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
    • شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو
    • 26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع
    • سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی
    • لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
    • ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 ‘پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ 11 سال کی ریزرولائف
    • حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا: طلال چودھری
    • 9مئی جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں ‘ کارکنوں کی ضمانتوں میں توسیع
    • آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ کیلئے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنیکی تجویز
    • پنجاب: سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیمی نشستوں میں اضافہ
    • ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے
    • ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ
    • پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
    • جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
    • ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
    • ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر
    • پشاور، صوبائی وزیر فضل شکور اغوا نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انتظار کی گھڑیاں ختم؛ کرکٹ کا ’’سپر‘‘ میلہ آج سے سجے گا

    By Khabrain Newsفروری 17, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج قذافی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہورہا ہے، کرکٹرز اور شائقین دونوں کا ہی جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے، گذشتہ ایڈیشنز کی طرح اس بار بھی ایونٹ میں انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ معرکوں کی توقع کی جارہی ہے۔

    ہر گزرتے سال کے ساتھ پی ایس ایل کا معیار بہتر سے بہتر ہوتا جارہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں کئی ٹی 20 لیگز کھیلی جارہی ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ سخت مسابقت کی فضا کی وجہ سے الگ ہی پہچان رکھتی ہیں، اس لیگ میں شرکت کرنے والے غیرملکی پلیئرز بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کرکٹ خاص طور پر بولنگ کا معیار بہت بلند ہوتا ہے، اس میں یکطرفہ مقابلے بہت ہی کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، سنسنی خیزی شائقین کی دلچسپی کو بڑھاتی ہے۔

    اس بار بھی ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔ 17 فروری سے شروع ہونے والا کرکٹ کا یہ ’’سپر‘‘ میلہ 18 مارچ تک رونق لگائے رکھے گا، ٹورنامنٹ ڈبل راؤنڈ روبن فارمیٹ میں ہی کھیلا جائے گا، جس میں ہر ٹیم دوسری سائیڈ کا 2 مرتبہ سامنا کرے گی، آخر میں ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف میں جگہ بنائیں گے۔

    افتتاحی روز قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا، قلندرز دفاعی چیمپئن ہیں اور لگاتار تیسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرکے نیاریکارڈ قائم کرنے کے خواہاں ہیں، ٹیم کی قیادت بدستور نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہی ہاتھوں میں ہوگی، وہ گذشتہ ایڈیشنز میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے کافی متاثر کرچکے اور اس بار بھی ان سے ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک کیلئے کافی امیدیں وابستہ کی جارہی ہے۔

    قلندرز کو اس بار اپنے ایک اہم اسپن ہتھیار راشد خان کی خدمات میسر نہیں ہوں گی جوکہ کمر کی سرجری کی وجہ سے صحتیابی کے عمل سے گزررہے ہیں، ٹیم میں کی ہارڈ ہٹرز بھی موجود ہیں، کاغذ پر لاہور قلندرز کو متوازن ٹیم قرار دیا جارہا ہے ،اس میں شامل سکندر رضا کافی فارم میں ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو ہی اس سیزن کیلئے اپنا کپتان برقرار رکھا ہے، ٹیم میں 3 شاہ برادرز توجہ کا مرکز ہوں گے جن میں نسیم شاہ، عبید شاہ اور حنین شاہ شامل ہیں، مقامی اسٹارز میں سے اعظم خان سے پاور ہٹنگ کی توقعات وابستہ ہیں۔ شان مسعود کراچی کنگز کی قیادت کریں گے، انھیں کیرون پولارڈ، جیمز ونس اور انتہائی تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک جیسے کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوگا۔ ملتان سلطانز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قیادت میں میدان سنبھالے گی۔

    وہ اپنی ٹیم کو اس بار چیمپئن بنوانے کیلئے کافی پرامید دکھائی دیتے ہیں، افتخار احمد اور ڈیوڈ ویلی اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ذمہ داری نبھاسکتے ہیں۔ بابراعظم پشاورزلمی کے کپتان ہیں، انھیں گذشتہ برس ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا، اگرچہ وہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹور میں اچھا نہیں کھیل پائے مگر اس کے بعد نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز کے دوران ان کا بیٹ کافی متحرک رہا، یہ الگ بات کہ وہ فنشر کا کردار ادا نہیں کرسکے۔

    اسی طرح بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی انھوں نے کافی رنز بنائے، ان کی عمدہ فارم ٹیم کیلئے کافی اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اس بار انقلاب آیا ہے، ابتدائی 8 ایڈیشنز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد کو اس بار کپتانی سے ’آرام‘ دے دیا گیا ہے، ٹیم کے کوچ شین واٹسن نے ان کی جگہ رائیلی روسو کو کپتان بنایا ہے تاہم سرفراز بطور وکٹ کیپر بیٹر اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں کردار ادا کرنے کیلئے موجود ہوں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے مقابلے پاکستان کے 4 وینیوز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے، پشاور زلمی کی جانب سے کچھ میچز کا انعقاد پشاور میں کرنے کیلئے کافی کوشش کی گئی مگر سیکیورٹی اور دوسرے مسائل کی وجہ سے ان کی یہ کوشش فی الحال کامیاب نہیں ہوسکی تاہم مستقبل میں پشاور میں بھی پی ایس ایل کے انعقاد کی امید رکھی جاسکتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے

      ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ

      پروموشنل شوٹ کے دوران انجری، راچن رویندرا بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.