Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک میں امن و امان کیلئے نئے صوبوں کے قیام پر تبادلہ خیال
    • پاکستان میںایچ آئی وی کے نئے انفیکشن میں200 فیصد اضافہ ،3ہزار 900 بچے متاثر
    • سری لنکا سے پاکستان منتقل 56 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ تاخیر کا شکار
    • چین میں رونالڈو کا 7 میٹر بلند مجسمہ نصب مداحوں کا منفرد انداز مین خراج تحسین
    • پاکستان میں بجلی نظام کو جدید بنانےکے لیے ایک کروڑ سے زائد سمارٹ میٹر لگانے کا منصوبہ زیر غور
    • لاہور’ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان صفائی ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں چیکس تقسیم کررہے ہیں۔
    • رٹھوعہ ہریام برج عوام کیلئے کھولنا خوش آئند ہے،افتخار چوہدری
    • منشیات کے نیٹ ورک کیخلاف کریک ڈاون 19 کلوآئس چرس برامد 2 ملزم گرفتار
    • کوئٹہ:جماعت اسلامی اقلیتی حقوق ریلی کے شرکاء اپنے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔
    • بی جے پی کشمیری عوام کو حقوق سے محروم ‘ان سے دھوکہ کر رہی ،نیشنل کانفرنس
    • قابض حکام نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی
    • فرانس میں مہنگائی’ حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے
    • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
    • مونگ پھلی کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونیکا انکشاف
    • کرائم کنٹرول کے حوالے سے لاہور کی کارکردگی قابل تحسین:آئی جی پنجاب
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پولیس افسران کے اجلاس عام سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • بھارت،500 کروڑ روپے کے رشوت اسکینڈل میں میونیشنز انڈیا کا اعلیٰ عہدیدار گرفتار
    • امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
    • راولپنڈی:ورکرز گرین مرکزی بیلٹ کو سجانے میں مصروف ہیں۔
    • ماڑی پور ‘ ٹرک’ رکشے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایکس کی بندش کو 20 دن ہوگئے، پاکستان میں کاروباری اداروں کو نقصان

    By Khabrain Newsمارچ 8, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کی بندش کو 17 فروری سے اب تک 20 دن ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں اداے تھامسن روئیٹرز فاؤنڈیشن کے مطابق اس پلیٹ فارم کی بندش سے کاروباری اداروں کو نقصان ہو رہا ہے جب کہ صحافیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام ایکس کا متبادل ثابت نہیں ہو رہے۔

    کراچی سے سماجی شعبے میں کام کرنے والی تنطیم سیڈ وینچرز (SEED Ventures) کی شائستہ عائشہ نے رویٹرز سے گفتگو میں کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر پوسٹیں ایکس کے ذریعے کرتے ہیں اور دوسری تنظیموں اور چندہ دینے والوں سے رابطہ کرتے ہیں تو یقینی طور پر سوشل میڈیا پر ہماری رسائی میں کمی آئی ہے اور سٹریٹجک ویزیبلٹی کا ایک طریقہ ختم ہوگیا ہے۔

    شائستہ کے مطابق انہوں نے ایکس کی بندش سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا۔

    پاکستان میں ایکس کے صارفین کی تعداد 45 لاکھ ہے

    ڈیٹا رپورٹل کے مطابق پاکستان میں تقریباً 7 کروڑ 20 لاکھ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے اور ان میں سے 30 فیصد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں ایکس کے صارفین کی تعداد 45 لاکھ ہے جو مجموعی آبادی کا 1.9 فیصد بنتی ہے۔

    سوشل میڈیا ماہر ہشام سرور کا کہنا ہے کہ ایکس کی بندش کے سبب سوشل میڈیا مارکیٹنگ متاثر ہوئی ہے اور چھوٹے کاروباروں کو نقصان ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ایکس کی غیرموجودگی کے سبب تشویش پیدا ہوئی ہے کیونکہ میٹا کے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام پر مواد کی تیاری میں وقت لگتا ہے۔

    پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ وی پی این کے ذریعے ایکس تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

    انٹرنیٹ صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم بولو بھئی کی بانی فریحہ عزیز کا کہنا ہے کہ وہ بھی وی پی این استعمال کرتی ہیں کیونکہ فوری معلومات کا حصول اہم ہے۔

    تاہم فریحہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی رفتار سست کردی گئی ہے جس کی وجہ کنکٹ ہونے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے جب کہ خیال ہے کہ حکومت وی پی این کو بلاک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    روئیٹرز کے مطابق پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات نے وی پی این کو بلاک کرنے کی کوششوں سے متعلق الزامات کا جواب نہیں دیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک میں امن و امان کیلئے نئے صوبوں کے قیام پر تبادلہ خیال

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.