Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • تھانہ مندرہ ، بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ حل،ملزمہ رشتہ دار نکلی
    • منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے ٹیکس کیس ختم ہونیکا انتظار ضروری نہیں، لاہور ہائیکورٹ
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلیں میرٹ پر سننے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsمارچ 13, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں میرٹ پر سننے کا فیصلہ کرلیا۔

    بدھ کے روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر، تیمور ملک اور شاہ محمود قریشی کی طرف سے علی بخاری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسپیشل پراسیکوٹرز جسٹس ریٹائرڈ حامد علی شاہ، ذولفقار نقوی و دیگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر آنے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالتی سوالات پر مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے دیے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ باقی چیزوں کو دیکھا جائے گا ابھی یہاں ایک ہی چیز پر اعتراض اٹھایا گیا تھا، اس پر بتائے۔

    وکیل سلمان صفدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ سائفر کیس میں درخواست گزاروں کے خلاف جن دفعات کے تحت ٹرائل چلایا گیا، دونوں درخواست گزار تو آرمڈ فورسز کے ممبر نہیں نہ ہی ان کا کورٹ مارشل ہوا ہے، ان کو اسپیشل لا اور جنرل لا دونوں میں سزا ہوئی۔

    بیرسٹر سلمان صفدر نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کریمنل پروسیجرل لا میں ترمیم کرکے اپیل کا حق دیا گیا ہے، میں لاہور کے کرشن گوپال کیس 1954 کا حوالہ دے رہا ہوں جس کا ٹرائل آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہوا تھا، کرشن گوپال کیس کا ٹرائل بھی اسپیشل جج نے کیا تھا۔

    بیرسٹر سلمان صفدر نے بھارتی عدالتوں میں کریمنل پروسیجر کا بھی حوالہ دیا، جس پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ جو بتا رہے ہیں کیا وہ سب آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں موجود ہے؟

    اس کے جواب پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کریمنل لا 1958 اور 1976 کے حوالے دی دیے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ جن قوانین کا حوالہ دے رہے ہیں اس کا تو یہی مطلب ہے کہ چیزیں موجود ہیں۔

    اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب نے کہا کہ اپیل کا حق نہیں ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا، انہوں نے کہا کہ کریمنل اپیل میں پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، اسپیشل کورٹس کے فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا حق حاصل ہے، ہائیکورٹ ہی کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ اسپیشل کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل سنیں۔

    اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک چیز یاد رکھیں کہ اپیل، رٹ سے مختلف چیز ہے۔

    مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالوں کے ساتھ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکیل کے دلائل مکمل ہوگئے۔

    دلائل مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس نے ایف آئی اے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ شاہ صاحب آپ نے کچھ اس پر کہنا ہے؟ ساتھ ہی پراسیکیوٹر کو ہدایت دی کہ پروسیجر آف ٹرائل کورٹ پر آپ عدالت کو اسسٹ کریں۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے ایک بار پھر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 میں واضح ہے کہ ان کیسسز میں اپیل کا حق نہیں ہے۔

    عدالت نے ان سے دریافت کیا کہ یہ جو باتیں آپ بتارہے ہیں کیا یہ پروسیجر آف ٹرائل کا ہے یا کسی اور چیز کا؟

    چیف جسٹس نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو کہا کہ اپیل بھی ٹرائل کا تسلسل ہوتی ہے، اس نکتے پر آپ ہمیں بتائیں، جس پر حامد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہو گی کہ اپیل صرف اس صورت میں ٹرائل کا تسلسل ہے جہاں ایکٹ میں اپیل کا حق دیا گیا ہو، اگر قانون میں اپیل کا حق ہی نہیں دیا گیا تو معاملہ ٹرائل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہم پیر سے ان اپیلوں کو میرٹ پر سنیں گے۔

    بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت سے اپیلوں پر میرٹ پر دلائل سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر پی ٹی آئی کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے تھے۔

    اس سے قبل سماعت میں عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیلوں پر دلائل کا آغاز کردیا جبکہ عدالت نے فریقین کو 11 مارچ مکمل تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال 30 جنوری کو سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    عمران خان، بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

    دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 16 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

    احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانانے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر، عثمان گل اور ظہیر عباس چودھری بھی عدالت میں پیش ہوئے ، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں۔

    جیل حکام نے صرف 6 وکلا کو اندر جانے کی اجازت دی اور صرف 6 صحافیوں کو کارروائی کی کوریج کی اجازت ملی، دوران سماعت جیل کے اطراف کی سکیورٹی بھی ہائی الرٹ رہی۔

    اس موقع پر استغاثہ کے مزید 3 گواہان بھی پیش ہوئے، عدالت نے تینوں گواہان کی شہادت قلمبند کرتے ہوئے سماعت16 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

    واضح رہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری 6 ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے، نیب نے 6 اشتہاری ملزمان کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں، عدالت نے ملزمان کے ملکیتی اثاثے منجمند کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

      M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.