Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اپنا مائیکروفنانس بینک اور موبی لنک بینک کے درمیان شیئر پرچیز ایگریمنٹ طے پا گیا
    • ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل، فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
    • لاہور:اپنا مائیکرو فنانس بینک اور موبی لنک بینک کے مابین شیئر پرچیز ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کے بعد لیا گیا گروپ فوٹو۔
    • لطیف کھوسہ کے بیانات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں:سلمان اکرم راجہ
    • لاڑکانہ: کسان اپنے بنائے سٹ اپ پر گڑ بنا رہا ہے۔
    • حکومت کا سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہ
    • دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداراکرہ کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
    • سائبر جرائم روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ پولیس ہیلپ لائن 15 کو این سی سی آئی سے منسلک کر دیا گیا
    • پنجاب میں طبی عملے کی تربیتی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف
    • پاکستان ‘ برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
    • ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے راست کیو آرسبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
    • راولپنڈی میں نور اسٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اُتر گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
    • جاپان کے ساحلی علاقوں میں6.2 شدت کا زلزلہ، شہریوںمیں خوف و ہراس
    • کے پی، پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں صحت کے نظام پر عوام کی تنقید
    • کراچی:وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بینک سربراہان سے کیش لیس اکانومی کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • موبائل فون چھیننا ڈاکوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
    • اسلام آباد کو مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ نقد لین دین کے خاتمے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر
    • صدر زرداری ‘ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سے متعلق قیاس آرائی مناسب نہیں: ناصر شاہ
    • لاہور:پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت فریال تالپور’ راجہ پرویز اشرف’ نیئر حسین بخاری اور صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ ہشام الٰہی ظہیر کا ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں، آسٹریلوی وزیرخارجہ

    By Khabrain Newsاپریل 9, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کینبرا: آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وانگ نے تنازع فلسطین کا خاتمہ دو ریاستی حل کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کریں گے۔

    خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وانگ نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ ان کی حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کرے گی جبکہ ان کا اعلان عالمی سطح پر مختلف ممالک کی جانب سے تنازع کا حل دو ریاستوں کے قیام قرار دینے کے بعد آیا جو ان کی سابقہ پالیسی کے برعکس ہے۔

    پینی وانگ نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے اس بیان کی حمایت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے تنازع کا دو ریاستی حل ممکن ہوگا۔

    آسٹریلیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری دو ریاستی حل کی طرف اقدامات تیز کرنے کے لیے فلسطینی ریاست پر بحث کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے ناختم ہونے والے سائیکل کو توڑنے کے لیے دو ریاستی حل واحد امید ہے۔

    پینی وانگ نے اس امکان کو مسترد کردیا کہ غزہ کی حکمران حماس کا اس میں کوئی کردار ہوگا اور کہا کہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دشمن کو نوازنے مترادف ہے تو وہ  غلط ہیں کیونکہ اسرائیل کی اپنی سلامتی دو ریاستی حل پر انحصار کرتی ہے۔

    آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے لیے دیرپا سلامتی اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک خطے میں فلسطین کو تسلیم نہیں جائے گا۔

    خیال رہے کہ فلسطین کا دو ریاستی حل عالمی سطح پر تنازع کے حل کے لیے ہونے والی امن کوششوں کی بنیاد ہے لیکن اسرائیل کی جانب سے جاری موجودہ بدترین جنگ سے قبل دہائیوں سے یہ کوششیں معطل ہیں اور غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    فلسطینیوں کا مؤقف ہے کہ غزہ سمیت مغربی کنارہ اور مشرقی بیت المقدس پر مشتمل علاقہ ان کی ریاست ہوگی جہاں 1967 میں مشرق وسطیٰ جنگ میں اسرائیل کے قبضے سے قبل فلسطینی ریاست قائم تھی۔

    ادھر اسرائیل نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کوئی بھی معاہدہ براہ راست مذاکرات کے نتیجہ میں کیا جائے گا۔

    آسٹریلیا سے قبل اسپین نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر زور دیا تھا اور یورپی یونین میں یہ تجویز پیش کرنے والے اہم رکن ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے باقاعدہ مطالبہ کیا تھا کہ مستقل رکنیت کے لیے 2011 میں کی گئی ان کی درخواست پر غور کیا جائے کیونکہ اقوام متحدہ میں فلسطین غیر رکن مبصر ریاست کی حیثت میں شام ہے۔

    سلامتی کونسل کے صدر نے فلسطینی ریاست کی اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کی درخواست کمیٹی کو بھیج دی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل، فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

      جاپان کے ساحلی علاقوں میں6.2 شدت کا زلزلہ، شہریوںمیں خوف و ہراس

      تائیوان کا چین میں مکمل انضمام ہو کر رہے گا، تاریخ کا دھارا روکا نہیں جا سکتا: شی جن پنگ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.