Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
    • یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
    • چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
    • چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
    • راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
    • پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
    • حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
    • جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
    • تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
    • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
    • امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
    • انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
    • اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
    • وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    • پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا

    By Khabrain Newsمئی 9, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کابل: افغان وزارت دفاع نے پاکستان کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ بشام میں چینی انجنیئروں پر حملے میں افغانستان کے شہری ملوث تھے۔

    خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان مفتی عنایت اللہ خورازمیم نے بیان میں کہا کہ افغان شہری اس طرح کے کسی حملے میں ملوث نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پر افغانستان پر الزامات عائد کرنا معاملے کی حقیقت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے اور ہم اس کو سختی سے رد کرتے ہیں۔
    مفتی عنایت اللہ خورازمیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے میں پاک فوج کی سخت سیکیورٹی کے حصار میں چینی شہریوں کا قتل سے پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز کی کمزوری ظاہر ہو رہی ہے۔

    انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ کابل پر الزام عائد کرکے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ ہم اس تاثر کو سختی سے رد کرتے ہیں، امارت اسلامی نے اس معاملے پر چین کو یقین دلایا ہے اور وہ حقیقت سمجھ چکے ہیں کہ افغان شہری اس طرح کے کسی معاملے میں ملوث نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ مارچ میں بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستانی ڈرائیور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور مذکورہ انجینئرز شاہراہ قراقرم میں تعمیر ہونے والے ڈیم کا کام کر رہے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجرجنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بشام میں چینی انجینئروں کی گاڑی پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی ہمسایہ ملک افغانستان میں ہوئی تھی اور خودکش بمبار افغان شہری تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلسل مطالبات اور سے شواہد دیے جانے کے باوجودکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان سے بدستور سرگرم ہے، پاکستان نے مصدقہ ثبوت فراہم کیے تھے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا سرا بھی افغانستان میں نکل سکتا ہے۔

    افغان حکمران طالبان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں حالیہ مہینوں میں سردمہری آئی ہے، کیونکہ اسلام آباد کا مطالبہ ہے کہ افغان حکومت پاکستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے لیکن اس پر کچھ نہیں کیا جاتا اور مارچ میں پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروئی بھی کی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔

      امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان

      انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.