Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    • عاقب جاوید نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا
    • عرفان محسود کا شاندار کارنامہ ایک منٹ میں 38 پنچز، عالمی ریکارڈ قائم
    • لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ
    • برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
    • ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک
    • ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر خاموشی، عالیہ بھٹ کا نام ‘بلاک آؤٹ’ لِسٹ میں شامل

    By Khabrain Newsمئی 17, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام ’بلاک آؤٹ‘ لِسٹ میں شامل ہوگیا۔

    حال ہی میں نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ ’میٹ گالا‘ کا انعقاد ہوا تھا جس میں دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے مہنگے ترین خوبصورت ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کی تھی۔

    اس ایونٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر ’بلاک آؤٹ‘ کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے، اس مہم میں سوشل میڈیا صارفین مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کررہے ہیں۔

    اس مہم کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین اُن معروف شخصیات کو بلاک کررہے ہیں جو مسئلہ فلسطین پر خاموش ہیں، جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے آواز اُٹھانے کے بجائے ‘میٹ گالا 2024′ میں شرکت کی۔

    ’بلاک آؤٹ‘ مہم میں ہالی ووڈ فنکاروں سمیت بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے کیونکہ اُنہوں نے بھی لاکھوں روپے خرچ کرکے ‘میٹ گالا 2024′ میں شرکت کی تھی۔

    سوشل میڈیا صارفین ابھی میٹ گالا میں شرکت کی وجہ سے عالیہ بھٹ پر برہم ہی تھے کہ اداکارہ نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا جس کے بعد، وہ سوشل میڈیا پر مزید نفرت کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔

    دراصل، عالیہ بھٹ نے ‘میٹ گالا 2024′ کے بعد اطالوی فیشن ہاؤس ’گوچی‘ کے فیشن شو ’گوچی کروز 2025‘ میں بھی شرکت کی، اداکارہ کی اس شرکت نے سوشل میڈیا صارفین کو غصے سے آگ بگولا کردیا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ نے ابھی تک غزہ کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا بلکہ اداکارہ اُن برانڈز کی تشہیر کررہی ہیں جو غزہ کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام پر بولنے کے بجائے فیشن کی دُنیا میں جلوے بکھیر رہی ہیں اور ساتھ ہی اسرائیل کے حامی برانڈز کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں۔

    اب صارفین عالیہ بھٹ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بلاک کررہے ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کے ناصرف فالوورز کم ہوں گے بلکہ انسٹاگرام پر اُن کی ریچ (reach) میں بھی کمی آئے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ

      ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک

      ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.