Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    • عاقب جاوید نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا
    • عرفان محسود کا شاندار کارنامہ ایک منٹ میں 38 پنچز، عالمی ریکارڈ قائم
    • لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ
    • برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
    • ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک
    • ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘بلاک آؤٹ 2024’ کی فہرست میں شامل سیلینا گومز کو ایک ملین فالوورز کا نقصان

    By Khabrain Newsمئی 19, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن: غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے ’بلاک آؤٹ 2024‘ کی فہرست میں شامل ہونے والی امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز کم ہوگئے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ’بلاک آؤٹ 2024‘ کی تحریک نے زور پکڑ لیا ہے جس میں دُنیا بھر کی مشہور شخصیات اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کو سوشل میڈیا سے اَن فالو اور بلاک کیا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر بلاک ہونے والی تمام وہ شخصیات ہیں جو مسئلہ فلسطین پر خاموش ہیں، اس مہم کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین غزہ میں قتلِ عام اور اسرائیلی سفاکیت پر خاموش رہنے والی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    اس تحریک نے گزشتہ دنوں نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہونے والے فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ ’میٹ گالا‘ کے اختتام کے بعد زور پکڑا۔

    ’میٹ گالا 2024‘ میں دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے مہنگے ترین خوبصورت ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کی تھی، صارفین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کروڑوں فالوورز رکھنے والی یہ معروف شخصیات معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام پر بولنے کے بجائے فیشن کی دُنیا میں جلوے بکھیر رہی ہیں۔

    ’بلاک آؤٹ 2024‘ کی فہرست میں شامل ہونے والی ہائی پروفائل شخصیات میں ٹیلر سوئفٹ، جسٹن بیبر، سیلینا گومز، رئیلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین، کائلی جینر، عالیہ بھٹ، زینڈیا، ملی سائرس، آریانا گرانڈے، پریانکا چوپڑا، ڈوجا کیٹ، لیزو، ڈیمی لوواٹو، نکی مناج، کانیے ویسٹ، ٹریوس اسکاٹ، کیٹی پیری، جو جونس، زیک ایفرون اور جسٹن ٹمبر لیک سمیت دیگر شامل ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بلاک آؤٹ 2024‘ کا شکار ہونے والی امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام پر ایک ملین جبکہ ایکس پر ایک لاکھ فالوورز کھو دیے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گلوکارہ زنڈیا، رئیلیٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین اور اُن کی بہن کائلی جینر کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لاکھوں فالوورز کی کمی دیکھی گئی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ

      ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک

      ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.