Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں جے یو آئی آج ملتان میں کانفرنس کرے گی
    • اسرائیلی شہر میں نیتن یاہو کے دورے کے دوران زوردار دھماکا؛ ایک ہلاک، 2 زخمی
    • سب کچھ طے تھا فیصل واوڈا نے ایمرجنسی کا ایک ماہ پہلے ہی بتادیا تھا: ہمایوں مہمند
    • اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف جم سٹون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پاکستان مْقروض ممالک کے گروپ کو سربراہ مقرر وفاقی حکومت کے ذمہ 82 ہزار 953 ارب روپے واجب ا لادا
    • مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
    • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین
    • پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ
    • ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی : عظمیٰ بخاری
    • مریم نواز نے لائو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
    • بینکاک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • فیلڈ مارشل سے وزیر داخلہ کی ملاقات پاک روس سیکورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • صدرآصف علی زرداری کو فرانس سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں
    • راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف مصافحہ کررہے ہیں۔
    • لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت کل منایا جائے گا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
    •  اراکین کی جانب سے 23 سرکاری  گاڑیاں دبائے جانے کا انکشافPTI
    • آئینی عدالت، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
    • پاکستان اور روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سونے کے ذخائر پر قبضے کی جنگ شروع، چین کا پُراعتماد آغاز

    By Khabrain Newsجولائی 28, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پیرس اولمپکس 2024 میں سونے کے ذخائر پر قبضے کی جنگ شروع ہو گئی، چین پْراعتماد آغاز کرنے میں کامیاب رہا اور ابتدائی دونوں گولڈ میڈلز قبضے میں کرلیے۔

    پاکستان کے شوٹرز اپنے دونوں ایونٹس میں ناکام ہوگئے، پہلے دن خواتین کے 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ ایونٹ میں عالمی چیمپئن جوڑی چھانگ یانی اور چھین یاؤین نے توقعات کے عین مطابق چین کے لیے گولڈ میڈل جیتا ، امریکا کی سارہ بیکن اور کیسیڈی کک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، انگلینڈ کی ڈائیورز یاسمین ہارپر اور اسکارلیٹ میو جینسن نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمایا۔

    شوٹنگ 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چین کے یوٹنگ ہوانگ،اور لیہاؤ شینگ نے پہلی پوزیشن پائی،اس سے قبل ابتدائی میڈل قازقستان کے شوٹرز نے حاصل کیا، الیگزینڈر لی اور ایسلام ستپایوو نے 10 میٹر مکسڈ ایئر رائفل کے مقابلے میں جرمن ٹیم میکسی ملن البرچ اور اینا جینسن کو زیر کیا، اس ایونٹ میں پاکستان اولمپئن گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت پر مشتمل جوڑی خاطر خواہ نتیجہ دینے میں ناکام رہی اور ابتدائی مقابلے ہی میں خارج ہوگئی، دوسری جانب گلفام جوزف 10 میٹرایئرپسٹل مینزاورکشمالہ طارق خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں بھی کوالیفیکشن راؤنڈ میں بھی مات کھا گئے۔

    جوزف نے 10 میٹر ایئر پسٹل مینز کوالیفیکشن میں 33 میں سے 22 ویں پوزیشن لی، وہ فائنلز کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائے، ان کا اسکور 571 رہا، انھوں نے ٹوکیو کوالیفیکشن میں نویں پوزیشن پر اختتام کیا تھا، کشمالہ نے 10 میٹر ایئر پسٹل ویمنز کوالیفیکشن ایونٹ میں 44 میں سے 23 ویں پوزیشن پائی، یہ دونوں اب پیرکو10میٹرایئرپسٹل مکسڈ ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

    گیمزکے پہلے دن 13 ایونٹس میں میڈلز کے لیے روایتی حریفوں چین اورامریکا کے درمیان سخت مقابلے ہوئے، ویمنز روڈ سائیکل ریس ٹائم ٹرائل میں آسٹریلیا کی گریس براؤن نے طلائی تمغہ گلے کی زینت بنایا، برطانیہ کی اینا ہینڈرسن نے سلور میڈل حاصل کیا ، امریکی شول ڈیجرٹ نے برانز میڈل پراکتفا کیا۔مینز انفرادی ٹائم ٹرائی ایونٹ بیلجیئم کے ریمکو ایونپوئل نے جیت لیا، اٹلی کے رائیڈر فلپو گینا نے چاندی کا تمغہ پایا ، بیلجیئم کے ہی ووٹ وان ایرٹ نے برانز میڈل قبضے میں کرلیا۔

    فرانس نے اپنے پہلے میڈل کو یقینی بنالیا، مردوں کے رگبی سیون ایونٹ کے سیمی فائنل میں ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فجی سے ہوگا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں برانز میڈل کے لیے برسرپیکار ہوں گی۔

    مینز ہینڈبال کے ابتدائی میچ میں ناروے نے ارجنٹائن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 31-36 سے قابو کرلیا۔مینز والی بال میں پولینڈ نے مصر کیخلاف 0-3 سے فتح سمیٹ لی۔مینز باسکٹ بال میں فرانس نے برازیل کو 41-44 سے مات دے کر کامیابی سے کھاتہ کھول لیا، دوسری جانب پیرس اولمپکس میں ہفتے کو شیڈول اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیے گئے، اولمپکس میں ہفتے کو مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کا ایونٹ شیڈول تھا لیکن پیرس میں گذشتہ شب بھر بارش کی وجہ سے ٹریکس خشک نہ ہوسکے,یہ مقابلے اب پیر کو ہوں گے، اتوار کو خواتین کا ایونٹ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.