لاہور: جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں جنوبی افریقا کی ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے ایئرپورٹ پر پہنچی۔
پروٹیز ویمنز ٹیم بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہو گی۔
مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔