Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • لاہور کا موسم ہوا رومانوی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ پہلی بارش شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
    • کم عمر بچے میڈیا کا اسرعمال کر رہے ہیں سارے محکمے سو گئے چیف جسٹس
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد ملاقات کر رہے ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ’ کیمرے لگی عینکوں پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر 15 روز میں تفصیلی پیشرفت رپورٹ طلب
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ عمر قید کی سزا کیخلاف 3 مجرموں کی اپیل شک کا فائدہ دیتے تینوں بری
    • لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت آج منایا جائے گا
    • باباگورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس
    • سوات اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے شدت 4.4 ریکارڈ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیںملی
    • بنکاک : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسرکے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • شنگھائی سرمایہ کاری کانفرنس میں 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
    • پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کا پشاور میں 34 بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس
    • فورٹ وڈ حملے میں 13 افراد کے قاتل کی پھانسی براہ راست نشر نہیں ہوگی:ٹرمپ
    • خاتون پر تشدد کے الزام میں وائس چانسلر ہیلتھ سروسز کمیشن پر فردِ جرم عائد،ملزم کا صحتِ جرم سے انکار
    • وزیر خزانہ کی موڈیز سے ملاقات، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری اور عالمی سرمایہ منڈیوں تک رسائی پر تبادلہ خیال
    • پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن و تجدید کا عمل التواء کا شکار
    • حکیم محمد سعید کی28ویں برحسی کل منائی جائے گی
    • عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے گورننس ریفارمزناگزیر:ابراہیم مراد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملتان ٹیسٹ؛ دوسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 96 رنز بنالیے

    By Khabrain Newsاکتوبر 8, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنالیے، اولی پوپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔

    ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    آل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔

    انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پہلا دن

    پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے۔ صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ یہاں عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔

    عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور 151 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

    پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

    ٹاس

    قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بڑے اسکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے، ہم تین فاسٹ اور دو اسپنرز کے ساتھ کھیلیں گے۔

    انگلش اولی پوپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔

    واضح رہے کہ ملتان میں اب تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ جیت چکی ہیں۔ انگلینڈ سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کو اسکی ہی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کے طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا

      بابر اعظم 32 برس کے ہو گئے،بھائیوںدوستوں کیساتھ کیک کاٹا

      لاہور قلندرز کا زمبابوین کھلاڑیوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.