Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔
    • مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی
    • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سائنسی تحقیق ناگزیر ہے: مصدق ملک
    • حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں جے یو آئی آج ملتان میں کانفرنس کرے گی
    • اسرائیلی شہر میں نیتن یاہو کے دورے کے دوران زوردار دھماکا؛ ایک ہلاک، 2 زخمی
    • سب کچھ طے تھا فیصل واوڈا نے ایمرجنسی کا ایک ماہ پہلے ہی بتادیا تھا: ہمایوں مہمند
    • اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف جم سٹون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پاکستان مْقروض ممالک کے گروپ کو سربراہ مقرر وفاقی حکومت کے ذمہ 82 ہزار 953 ارب روپے واجب ا لادا
    • مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
    • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین
    • پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ
    • ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی : عظمیٰ بخاری
    • مریم نواز نے لائو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
    • بینکاک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہباز سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • فیلڈ مارشل سے وزیر داخلہ کی ملاقات پاک روس سیکورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • صدرآصف علی زرداری کو فرانس سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں
    • راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف مصافحہ کررہے ہیں۔
    • لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت کل منایا جائے گا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معاشی ترقی اورسرمایہ کاری کیلئے مضبوط مسابقتی فریم ورک ضروری ہے، نائب وزیراعظم

    By Khabrain Newsنومبر 22, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ملکی مارکیٹوں میں مقابلے کی فضا اور ایک مضبوط مسابقتی فریم ورک کی موجودگی بہت ضروری ہے۔

    نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مسابقتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو سے ملاقات کی جہاں چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے اسحاق ڈار کو مسابقتی قوانین کے مؤثر نفاذ، کارٹلزکی شناخت، اجارہ داری کے غلط استعمال اور قیمتوں میں اضافے کے لیے کاروباری گٹھ جوڑ کی روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اسحاق ڈار نے عدالتوں میں طویل عرصے سے زیرالتوا مقدمات حل کرنے میں کمیشن کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ مارکیٹ میں موجود کارٹلزاور قیمتوں میں ہیرا پھیری سے صارفین کو نقصان پہنچانے والے گروہوں کے خلاف کوششیں تیز کی جائیں۔

    انہوں نے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا قائم کرنے، کارٹلز کے خاتمے کے لیے مسابقتی کمیشن کو حکومت کے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔

    ڈاکٹرکبیرسدھو نے نائب وزیر اعظم کو بتایا کہ مارکیٹ کے رجحانات، قیمتوں کے ڈیٹا اور میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے گٹھ جوڑ اور قیمتوں میں ہیرا پھیری، کارٹیل کی تشکیل اور دیگر غیر منصفانہ طریقوں کی نشان دہی کرنے کے لیے کمیشن میں مارکیٹ انٹیلیجنس یونٹ قائم کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے ایک سال کے دوران اس یونٹ نے جدید ڈیٹا کے تجزیے کی مدد سے 150 سے زیادہ ایسے کیسز کی نشان دہی کی ہے جن کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ کمیشن نے عدالتوں میں کمپٹیشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی جلد سماعت اور مقدمات کی مؤثر پیروی یقینی بنانے کے لیے کمیشن کے لیگل ڈپارٹمنٹ کو مستحکم کیا ہے۔

    ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ ان فعال اقدامات سے پچھلے 12 مہینوں میں 69 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے، جس سے حکومت کو 10 کروڑ روپے کے جرمانوں کی وصولی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشن مارکیٹ کی ریسرچ، تربیت اور ملکی اور بین الاقوامی اداروں سے اشتراک بہتر بنانے کے لیے ایک سینٹر آف ایکسی لینس بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.