Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • گلین میک گرا نے وسیم اور وقار کو فاسٹ بولنگ کی عظیم ترین جوڑی قرار دے دیا
    • ریان ٹن ڈوشیٹ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی، کے کے آر میں واپسی
    • پاکستان میں 20 سال بعد عالمی ہاکی کا آغاز، کورین ٹیم اسلام آباد میں
    • اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف 5 مسلسل میڈن اوورز اور 5 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ تاریخ رقم کر دی
    • فوجی حملوں میں وقفے کے دوران ایران سے مذاکرات جاری ہیں : ٹرمپ
    • امریکا جنگ: ایران کی گیس پیداوار شدید متاثر
    • 29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
    • میری کپتانی میں ٹیسٹ رینکنگ میں بہتر ی ہوئی تو تمام فارمیٹ کا کپتان بنائیں:بابر اعظم کی شرط
    • جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
    • سعودی عرب نے چار ہفتوں میں 49 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا
    • ڈریسنگ روم میں قرآن کی تلاوت، کمنٹیٹر نے محمد رضوان کے ایمان کی تعریف کر دی
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑنے اور فرار کے بیانات دینے والوں کو جواب دینا ہوگا،بشریٰ بی بی

    By Khabrain Newsدسمبر 6, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے ڈی چوک پر کارکنوں کے ساتھ اکیلا چھوڑ کر تمام سرکردہ رہنما فرار ہوگئے اور میرے فرار کے بیانات دیے، ایسے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے بعد بشریٰ بی بی کا موقف سامنے آیا ہے جس کے مطابق وہ ان پارٹی قائدین سے سخت ناراض ہیں جو ان پر 24 نومبر کے احتجاج سے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے کا الزام لگا رہے ہیں اور انہوں ںے اس حوالے سے میڈیا پر بیانات دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام سرکردہ رہنما ڈی چوک اسلام آباد سے غائب تھے اور انہیں کارکنوں کے ساتھ اکیلا چھوڑا گیا اور اب وہ میڈیا پر بیانات بھی دے رہے ہیں، میں ایسے پارٹی رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کے حق میں ہوں اور وقت آنے پر ایسے تمام رہنماؤں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی، اس حوالے سے رپورٹ بانی چئیرمین کو پیش کرکے اس سے منظوری لی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے تمام پارٹی قائدین کو کہا تھا کہ وہ 24 نومبر کو احتجاج کے دوران ہر صورت ڈی چوک پہنچیں اور وہاں پر ہی احتجاج کیا جائے گا کوئی پارٹی رہنما گرفتار نہ ہونے پائے اور کوئی بھی فوٹو سیشن کے بعد غائب نہ ہو۔

    ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی احتجاج والے دن ڈی چوک میں موجود تھیں اور کارکنان بھی موجود تھے تاہم پارٹی کے سرکردہ تمام رہنما وہاں سے غائب تھے اور بی بی کو کارکنان کے ساتھ اکیلا چھوڑا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ایسے تمام پارٹی رہنماؤں سے نہ صرف ناراض ہیں بلکہ ان سے ملنا تک گوارا نہیں کررہیں اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے والے تمام رہنماؤں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے ریکارڈ بانی چئیرمین کو پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق 24 نومبر کے احتجاج کے بعد پارٹی کے اہم رہنماؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ بانی چئیرمین نے ڈی چوک کی بجائے سنگجانی پر احتجاج کا کہا تھا تاہم وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی نے سنگجانی کے بجائے ڈی چوک تک جانے کا فیصلہ کیا۔

    سنگجانی کے بجائے ڈی چوک میں احتجاج کرنے اور کارکنوں کی گرفتاری اور ان پر فائرنگ کے واقعات کے بعد اکثر پارٹی قائدین نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یہ فیصلہ غلط تھا اور بشریٰ بی بی سمیت دیگر پارٹی رہنما کارکنوں کو ڈی چوک میں چھوڑ کر فرار ہو گئے اور انہوں نے اس کا الزام بشرا بی بی پر بھی لگایا تھا۔

    پارٹی قائدین کے ان بیانات پر بشریٰ بی بی نہ صرف سخت ناراض ہیں بلکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے بیانات دینے والوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی بھی کارروائی کی جائے گی، بشریٰ بی بی ایسے بیانات دینے والوں اور احتجاج سے غائب ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے حق میں ہیں اس سے نہ صرف کارکنوں کی دل شکنی ہوئی ہے بلکہ کارکنوں کے حوصلے بھی پست کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ساتھ ساتھ ان بیانات سے پارٹی کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا امکان تھا اس لئے ایسے کسی بھی پارٹی رہنما کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے ساتھ سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے ترجمان مشعال یوسف زئی سے بار بار رابطہ کیا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

      امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.