لاہور (سٹی رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور نے شہر کی نرسریز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پودوں و درختوں کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے نرسریز کی اپ گریڈیشن کے لیے تین روز میں جامع پلان طلب کر لیا۔احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں نرسریز کے منصوبوں کو سالانہ پرفارمنس کنٹریکٹ سے منسلک کرنے، گریڈ 17کے افسران تعینات کرنے اور انتظامی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کے مطابق شہر کی تمام بڑی نرسریز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ نرسریز میں تبدیل کیا جائے گا۔ مقامی درختوں، موسمی پھولوں اور مختلف اقسام کے پودوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ نرسریز کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی جانچنے کے لیے سالانہ اہداف مقرر ہوں گے۔اجلاس میں نرسریز میں پودوں کی پیداوار اور پیداواری لاگت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ پودوں اور درختوں کی خریداری کے لیے بیرونی ذرائع پر انحصار کم کرکے مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔احمد عثمان جاوید نے کہا کہ لاہور کی نرسریز کو پنجاب کے دیگر شہروں کے لیے رول ماڈل بنایا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ایم ڈیز رائو تسلیم اختر اور زونا وحید بٹ سمیت پروجیکٹ نرسریز، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب کے افسران نے شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- رائیونڈ میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، گلی محلوں میں غیر قانونی کلینکس قائم
- واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے حملوں کا ہائی الرٹ جاری
- ایم سی ایل پلاننگ کے ایم و پی کی اوپن ڈور رشوت پالیسی بلڈنگ قوانین مزاق بنا دیے
- کولمبیا کی گلو کار نے اسرائیلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا ویڈیو وائرل
- لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔
- سندھ میں سرسوں، تل اور کینولا کی کاشت میں اضافہ خوش آئند ہے: شرجیل میمن
- 15دسمبر سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم آ جائیگی جس کے بعد ملک میں 15سے 17نئے صوبے بن سکتے ہیں:فواد چودھری
- سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ،شہریوں میں خوف و ہراس
- فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو عمیری ہلاک، تین ساتھی فرار
- پاکستان زرعی پیداوار و ٹیکنالوجی میں وسیع صلاحیت کا حامل ہے: جام کمال خان
- دانش سکولز اتھارٹی ٹیسٹ کی رول نمبر سلپس جاری، امتحان 30اکتوبر سے یکم نومبر تک ہوگا
- مشرق وسطیٰ تنازع،جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں
- احسن بھون نے کیپٹن ر)صفدرکیخلاف 5 ارب روپے ہرجانیکا دعوی دائرکردیا
- ایس آئی ایف سی کی معاونت’ ڈیجیٹل معاشی ترقی ‘آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
- احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو استعفیٰ دینا پڑے گا: کیپٹن محمد صفدر
- قیمتی ٹرسٹ پراپرٹی کا بہتر استعمال یقینی بنا رہے ہیں: قمرالزمان
- مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن، کون جیت رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق کا سوال
- ڈلیوری بوائے کے بھیس میں بچوں کے بیگز میں نشے کی سپلائی کا انکشاف
- پنجاب حکومت کاخصوصی تعلیم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
- ایم او پی رائے امتیاز کی جانب سے موقع پر چار منزل پر مشتمل 16 مرلہ کمرشل پلازے کی فائل فوٹو جسکا پندرہ مرلہ کا نقشہ غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا ہے
