Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ، اسپتال خالی کرنے کے اسرائیلی حکم پر عمل ناممکن ہے، طبی ماہرین

    By Khabrain Newsدسمبر 23, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا کے کمال ادوان اسپتال کو خالی کرنے کے حکم کو طبی ماہرین نے ناممکن قرار دیا ہے۔

    اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ موجودہ حالات میں سیکڑوں مریضوں، نوزائیدہ بچوں اور عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ممکن نہیں۔

    ڈاکٹر ابو صفیہ نے کہا کہ اسپتال میں تقریباً 400 افراد موجود ہیں، جن میں انکیوبیٹرز اور آکسیجن پر انحصار کرنے والے نوزائیدہ بچے شامل ہیں۔ انہیں نکالنے کے لیے درکار ایمبولینسز، سازوسامان، اور وقت دستیاب نہیں ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھاری بمباری کے درمیان یہ پیغام بھیج رہے ہیں۔ اسپتال کے قریب ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا تو بڑے پیمانے پر دھماکہ اور جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے ڈاکٹر ابو صفیہ کے بیان پر تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم فوج کے ایک بیان کے مطابق جمعہ کے روز اسپتال کو ایندھن اور خوراک فراہم کی گئی تھی، اور 100 سے زائد مریضوں اور عملے کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کرنے میں مدد دی گئی تھی۔

    کمال ادوان اسپتال غزہ کے شمالی کنارے کے ان چند اسپتالوں میں شامل ہے جو جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ علاقہ تقریباً تین ماہ سے شدید اسرائیلی بمباری اور فوجی کارروائیوں کی زد میں ہے، جس کے باعث طبی سہولیات تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔

    طبی ماہرین اور انسانی حقوق کے اداروں نے اس بحران پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں اسپتالوں کو خالی کرانا انسانی المیے کو مزید سنگین بنا سکتا ہے اس لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار

      امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ

      پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.