تازہ تر ین

عمران خان کو اس بات کی سزا ملے گئی ، وزیر مملکت کا اہم بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والوں کو دوسروں پر الزامات لگانے سے فرصت نہیں جب کہ ان کے لیڈر عمران خان بھی بغیر تصدیق کے الزامات لگانے میں ماہر ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تعلیمی اصلاحات کا اہم جزو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے، پیشہ وارانہ اور اعلیٰ تعلیم کا فروغ وزیراعظم نوازشریف کا وڑن ہے اور اسی وڑن کے مطابق ہم ملک میں اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے خواب کے مطابق انسانی وسائل بروئے کار لائے بغیر ترقی ناممکن ہے اور کسی بھی کی منصوبے کی کامیابی کےلئے انسانی وسائل اور نوجوان نسل پر سرمایہ کاری نہایت ضروری ہے، حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے بجٹ میں 3 ارب روپے کی گرانٹ رکھی ہے، فیسوں کی واپسی اور لیپ ٹاپ اسکیم حکومت کے تعلیمی پروگرام کا حصہ ہیں، اسلام آباد کے 422 اسکولز کو جدید ٹرانسپورٹ کا نظام فراہم کردیا گیا ہے جبکہ پنجاب کا تمام تعلیمی نظام ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے، ملک میں پہلی بارسرکاری اسکولوں میں بھی مونٹیسوری کلاسز کا اجرا حکومت کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن ایکسپو کے ذریعے طلبا کو تعلیم تک رسائی کے مواقع حاصل ہوں گے کاش تحریک انصاف کے لوگ بھی اس طرح کی ایجوکیشن ایکسپو میں آئیں لیکن ان کو دوسروں پر الزامات لگانے سے ہی فرصت نہیں ملتی اور ان کے لیڈر عمران خان بھی بغیرتحقیق کے الزامات لگانے میں پیش پیش اور ماہر ہیں، یہ لوگ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، ان کے ایک رہنما نے پرانی تصویر پر ٹویٹ کیا جسے پی ٹی آئی کے ایک ترجمان نے ہٹادیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain