تازہ تر ین

عید کے بعد حکومت مخالف تحریک ، پی پی کا اہم اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کا عید کے بعد ملک گیر جلسوں کا فیصلہ، سابق صدر آصف علی زرداری نے پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے ی، بلاول بھٹو زرداری جیالوں کا خون گرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک گیر سطح پر حکومت مخالف جلسوں کا فیصلہ کر لیا اور عید کے بعد اس سلسلے کا باقاعدہ آغاز پنجاب سے کیا جائے گا جس میں وسطی اور جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات پی پی پی اور شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو جلسوں کا شیڈول طے کرنے کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز سے رابطہ کرکے انہیں پی پی پی میں شمولیت پر قائل کرے گی اور ان کے ساتھ ان کی شرائط پر کمٹمنٹ ہوگی اور پھر سابق صدر آصف علی زرداری سے حتمی ملاقات کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں حکومیت پالیسیوں، لوڈشیڈنگ اور پانامہ کیس کے خلاف حکمران جماعت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ دوسری جانب عوامی اجتماعات میں آصف علی زرداری اور بلاول کی شمولیت کے حوالے سے دونوں رہنماﺅں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پرائیویٹ کمانڈوز ان کے ساتھ ہمہ وقت موجود رہیں گے اور ان کی جانب سے کلیئرنس ملے بغیر وہ جلسہ گاہ نہیں آئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain